Wednesday , April 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / مسلمان ہونے پر مجھے فخر ہے:باکسر سونی بل

مسلمان ہونے پر مجھے فخر ہے:باکسر سونی بل

ریاض۔18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )نیوزی لینڈ کے رگبی کھلاڑی اور باکسر سونی بل ولیمز نے عمرے کی سعادت کے بعد مدینہ منورہ کی زیارت کا شرف بھی حاصل کیا۔ اس حوالے سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیوی کھلاڑی نے کہا کہ وہ اپنی زندگی کے ایک عظیم تجربے سے بہرہ مند ہوئے ہیں۔سونی بل ولیمز واحد مسلم باکسر اور رگبی کھلاڑی ہیں جو نیوزی لینڈ کے لیے کھیلتے ہیں۔وہ ہیوی ویٹ چیمپیئن بننے کے علاوہ 2011 اور2015 میں رگبی ورلڈ کپ بھی جیت چکے ہیں۔ 2009 میں سونی بل ولیمز نے اسلام قبول کیا اور دینی تعلیم حاصل کی۔سونی ولیمز نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کرنے کے بعدمدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ کی زیارت بھی کی۔سونی بل ولیمز نے مزید کہا کہ مجھے اپنے مسلمان ہونے پر فخر ہے، اس نے مجھے وہ احساس اور خوشی دی ہے، جس کی ہمیشہ سے مجھے تلاش تھی اورمیں اسے اب ایک ذمہ داری کے طور پر دیکھتا ہوں۔سونی ولیمز نے مسجد نبویﷺ کی ایک تصویر بھی شائع کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور لکھا کہ مسجد نبویﷺ کی زیارت بہت زبردست اور ناقابل فراموش احساس ہے۔انہوں نے کہا کہ میں جنت البقیع بھی گیا اور اسلامی تاریخ کی تمام عظیم شخصیات کی زیارت بھی کی ۔

TOPPOPULARRECENT