Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / مسلمان ہونے کی سزا، برمنگھم ایرپورٹ پر معین علی کو روک لیا گیا

مسلمان ہونے کی سزا، برمنگھم ایرپورٹ پر معین علی کو روک لیا گیا

لندن۔10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے برمنگھم ایرپورٹ پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی معین علی کو اس وقت سخت الجھن اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب حکام نے مبینہ طور پر صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے انہیں تقریباً 40 منٹ تک روک لیا اور پوچھ گچھ کے دوران انتہائی اہانت آمیز سلوک کیا۔ یہ واقعہ برمنگھم کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا جہاں کرکٹر معین علی کے ساتھ انتہائی توہین آمیز سلوک روا رکھا گیا اور انہیں 40 منٹ تک روک کر رکھا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معین علی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ ٹیم کے ساتھ سفرمیں کبھی اس طرح کا سلوک نہیں کیاگیا لیکن اکیلے سفر کیا تو 40 منٹ تک برمنگھم ایئرپورٹ پر روک لیا گیااور انتہائی توہین آمیز سلوک روا رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ برمنگھم ایئرپورٹ پر بہت مشکل وقت گزرا۔

TOPPOPULARRECENT