Friday , April 20 2018
Home / پاکستان / مسلمان ہونے کی وجہ سے سلمان خان کو سزاء دی گئی :خواجہ آصف

مسلمان ہونے کی وجہ سے سلمان خان کو سزاء دی گئی :خواجہ آصف

اسلام آباد، 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے یہ کہہ کر ایک نیا تنازعہ پیدا کر دیا ہے کہ فلم اداکار سلمان خان اقلیتی برادری سے تعلق رکھتے ہیں ، اس لیے انہیں سزا سنائی گئی ہے ۔ مسٹر خواجہ آصف نے پاکستانی نیوز چینل جیو نیوز کو کل انٹرویو میں کہا کہ سلمان خان اقلیتی برادری سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے انہیں یہ سزا سنائی گئی ہے۔ بی بی سی نیوز کے مطابق مسٹر خواجہ آصف نے کہا کہ اگر سلمان خان کا مذہب ہندوستان کی حکمراں پارٹی والا ہوتا تو شاید ان کو یہ سزا نہیں ملتی اور ان کے ساتھ نرمی برتی جاتی ۔ واضح ر ہے کہ سیاہ ہرن شکار کرنے کے معاملے میں راجستھان کے جودھپور کی عدالت نے فلم اداکار سلمان خان کو کل پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT