Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / مسلم اقلیت کے ساتھ عثمانیہ یونیورسٹی رجسٹرار کا تعصبانہ رویہ

مسلم اقلیت کے ساتھ عثمانیہ یونیورسٹی رجسٹرار کا تعصبانہ رویہ

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جولائی : ( راست ) : محمد یونس پروفیسر صدر ایم ایس او کے مطابق عثمانیہ یونیورسٹی کے رجسٹرار اپنے تعصبانہ رویہ کو جاری رکھتے ہوئے اپنی ہی یونیورسٹی کے ایک مسلم پروفیسر سے ملنے سے انکار کررہا ہے اور اپائنٹـمنٹ لے کر آنے کی ہدایت دے رہا ہے جب کہ مسلسل چار روز تک چکر لگانے پر بھی انہیں اپائنٹـمنٹ نہیں دیا جارہا ہے جو رجسٹرار کے تعصب کو واضح کرتا ہے ۔ جب کہ وہ غیر اقلیتی حضرات سے بغیر کسی اپائنٹـمنٹ کے ملتے ہوئے ان کے مسائل کی یکسوئی کررہا ہے ۔ یہ بات غور طلب ہے کہ جب ایک رجسٹرار مسلم ہونے کی وجہ سے پروفیسر کو وقت نہیں دے سکتا ہے تو وہ کسی مسلم اقلیت سے تعلق رکھنے والے طلباء یا اولیائے طلبہ کے مسائل کی یکسوئی کس طرح کرپائے گا ۔ لہذا ارباب یونیورسٹی اور یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ اس رجسٹرار کے خلاف سختی سے نمٹنے کی سعی کرے تاکہ یونیورسٹی میں سیکولرازم اور رواداری پر کوئی آنچ نہ آئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT