Monday , September 24 2018
Home / دنیا / مسلم انتہا پسندوں کو اسکولوں میں گھسنے نہیں دیں گے

مسلم انتہا پسندوں کو اسکولوں میں گھسنے نہیں دیں گے

لندن 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے مسلم انتہا پسندوں کے زیرانتظام چلنے والے مبینہ اسکولوں کے بارے میں جلد از جلد ایکشن لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ برمنگھم میں انتہا پسند مسلم گروپ کی جانب سے کئی سرکاری اسکولوں کے انتظامیہ کا کنٹرول سنبھالنے کا انکشاف، ایک مکتوب میں کیا گیا تھا جسے ’’ٹروجن ہارس‘‘ کا عنوا

لندن 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے مسلم انتہا پسندوں کے زیرانتظام چلنے والے مبینہ اسکولوں کے بارے میں جلد از جلد ایکشن لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ برمنگھم میں انتہا پسند مسلم گروپ کی جانب سے کئی سرکاری اسکولوں کے انتظامیہ کا کنٹرول سنبھالنے کا انکشاف، ایک مکتوب میں کیا گیا تھا جسے ’’ٹروجن ہارس‘‘ کا عنوان دیا گیا تھا۔ برمنگھم کی پارک ویو اکیڈمی کے انتظامیہ نے لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے جبری علیحدگی اور القاعدہ کے ایجنڈے کو فروغ دینے کے الزامات کو مخالف مسلم پروپگنڈہ قرار دیتے ہوئے رد کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ’’ٹروجن ہارس‘‘ کے عنوان سے شائع ہونے والے مکتوب کی اشاعت کے بعد برطانیہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔ برمنگھم سٹی کونسل ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشن اور آفسٹیڈ نے اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا تھا۔

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ حکومت کو ایسے اسکول ہرگز تسلیم نہیں ، جو مسلم انتہا پسندوں کے زیرانتظام چل رہے ہیں جہاں انتہا پسند نظریات کیا پرچار کیا جارہا ہے۔ اُنھوں نے مزید کہاکہ جن اسکولوں کی پرفارمنس خراب ہے یا جہاں پر غلط اقدامات کئے جارہے ہیں اور انتہا پسند نظریات کو فروغ دیا جارہا ہے وہاں پر حکومت نے فوراً کارروائی کی ہے۔ بی بی سی ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے ڈیوڈ کیمرون نے کہاکہ اس ملک میں ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے اور آفسٹیڈ کے پاس ایسے اسکولوں میں دخل اندازی کے مکمل اختیارات ہیں۔ لیبر پارٹی کے سابق وزیر لیم برن اس بارے میں سخت ترین اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ پارک ویو میں جبری علیحدگی پر والدین کی تشویش کا نوٹس لیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT