Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مسلم اور دلت جدوجہد تلنگانہ کا اٹوٹ حصہ

مسلم اور دلت جدوجہد تلنگانہ کا اٹوٹ حصہ

نظام آباد:20؍ فروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جماعت اسلامی ہند شہر نظام آباد کے زیرا ہتمام قلب شہر نظام آباد نہروپارک پر 11؍بجے دن 29ویں ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے اعلان پر پُرجوش خیر مقدمی پروگرام منعقد کیاگیا۔ اس موقع پر محمد عبدالعزیز سکریٹری شعبہ اسلامی معاشرہ حلقہ آندھراپردیش و اڑیسہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم اور دلت جدوجہد تلن

نظام آباد:20؍ فروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جماعت اسلامی ہند شہر نظام آباد کے زیرا ہتمام قلب شہر نظام آباد نہروپارک پر 11؍بجے دن 29ویں ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے اعلان پر پُرجوش خیر مقدمی پروگرام منعقد کیاگیا۔ اس موقع پر محمد عبدالعزیز سکریٹری شعبہ اسلامی معاشرہ حلقہ آندھراپردیش و اڑیسہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم اور دلت جدوجہد تلنگانہ کا اٹوٹ حصہ ہیںاور جماعت اسلامی ہند نے حصول تلنگانہ کیلئے اپنی تمام مساعی کو یک جٹ کرتے ہوئے جدوجہد کرتی آرہی ہے اور ہمیشہ سے جماعت کی پالیسی انصاف کی بنیاد پر علیحدہ تلنگانہ کے ریاست کی تائید کرتی رہی۔ اس کی بڑی مثال نظام کالج گرائونڈ پر مسلم تلنگانہ گرجنا کا انعقاد ہے۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ہند شہر نظام آباد محمد عبدالرحمن دائودی ،تلنگانہ جے اے سی نظام آباد کے قائدین مسرز پی آر سومانی، بی لکشمن اور اے نارائنا ایڈوکیٹ ،مالامہاناڈو کے قائد دیانند ، ٹی آر ایس قائد طارق انصاری، ٹی آر ایس ویمن ونگ قائد وجئے لکشمی کا خیر مقدم کیا اورتمام کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر احمد عبدالعظیم ، شہاب الدین،محمد انور خان نے بھی مخاطب کیا۔

اسی طرح مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (MSO) آف انڈیا کے زیر اہتمام لوک سبھا میں ریاست تلنگانہ کے قیام کا بل پاس ہونے کی خوشی میں قلعہ روڈ اور نہروپارک چوک پر اظہار مسرت کیلئے مٹھائیوں کی تقسیم عمل میں لائی ۔پبلک ریلیشن سکریٹری برادر عمران خان کی اطلاع کی بموجب برادر اقبال حسین صدر حلقہ ایس آئی او آندھرا پردیش نے لوک سبھا میں تلنگانہ بل کی منظوری کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ دراصل علحدہ تلنگانہ ، تلنگانہ عوام کی انصاف پر مبنی دیرینہ خواہش و جدوجہد تھی جسکی اب تکمیل ہونے جارہی ہے۔ ایس آئی او نظام آباد سٹی کے وفد نے اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے تلنگانہ عوام کو مبارک باد پیش کی اور ایس آئی او کے زیراہتمام شہر نظام آباد میں ایک ولولہ انگیز ریالی کا اہتمام کیا گیا۔علیحد ہ ریاست تلنگانہ کے قیام پر صدر سینئر سٹیزنس ویلفیر سوسائٹی ایم اے شکور نے کہا کہ تلنگانہ کا بل لوک سبھا میں پاس ہونے پر سوسائٹی کی جانب سے خیر مقدم کیا اور مرکزی حکومت سے اظہار تشکر کیا۔

TOPPOPULARRECENT