Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلم اور عیسائی مذہبی رہنماؤں کی چیف منسٹر سے ملاقات اور اظہار ِتشکر

مسلم اور عیسائی مذہبی رہنماؤں کی چیف منسٹر سے ملاقات اور اظہار ِتشکر

حیدرآباد۔ 13 اپریل (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے کہا کہ کئی رکاوٹوں کے بعد جس طرح علیحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل پائی ہے، اس طرح سماجی تعلیمی طور پر پسماندہ مسلمانوں کے تحفظات میں اضافہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ مسلمانوں کی ترقی و بہبود کیلئے ٹی آر ایس حکومت بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے۔ سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ مسلمانوں کے تحفظات میں توسیع دینے کی کابینہ میں منظوری دینے کے بعد تلنگانہ کے مختلف علاقوں سے اقلیتوں نے آج پرگتی بھون پہنچ کر چیف منسٹر سے اظہار تشکر کیا۔ مسلم اور عیسائی مذہبی رہنماؤں نے چیف منسٹر کے سی آر کو آشیرواد دیا۔ محمد فاروق حسین اور راجیشور راؤ کو گورنر کوٹہ میں دوسری میعاد کیلئے انتخاب کرنے پر اقلیتوں نے چیف منسٹر کے فیصلے کو حق بجانب قرار دیا۔ اقلیتوں سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ جب انہوں نے تلنگانہ تحریک کی شروعات کی تھی تو کسی کو یقین نہیں تھا کہ علیحدہ تلنگانہ ریاست حاصل ہوگی اور ہر کسی نے حصول تلنگانہ کو ناممکن قرار دیا تھا لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی اور نہ ہی حالات سے مایوس ہوئے۔ ثابت قدمی کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھی اور بلاآخر علیحدہ تلنگانہ ریاست حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ انتخابی مہم کے دوران انہوں نے 107 عوامی جلسوں سے خطاب کیا اور ہر جلسہ عام میں مسلمانوں کو 12% تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ 50 سے زائد ٹیلی ویژن مباحث میں حصہ لیا اور مسلم تحفظات کا وعدہ کیا۔ پارٹی کے انتخابی منشور میں مسلم تحفظات کا وعدہ کیا جس پر بھروسہ کرتے ہوئے عوام نے ٹی آر ایس کو اقتدار سونپا۔ اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انتخابی منشور کے وعدوں کو پورا کریں۔ مسلمانوں کو تحفظات فراہم کرنے کے معاملے میں جو بھی رکاوٹیں پیش آئے، وہ اس کا سامنا کریں گے اور مسلمانوں کے تحفظات میں توسیع کریں گے۔ چیف منسٹر کے سی آر نے تلنگانہ کو گنگا جمنی تہذیب کا گہوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اقلیتوں کی ترقی اور بہبود کیلئے سنجیدگی سے کام کررہی ہے۔ مسلم تحفظات کے معاملے میں کسی کو بھی شکوک میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ جب تاملناڈو میں 69% تحفظات پر عمل آوری ہوسکتی ہے تو ریاست تلنگانہ میں کیوں نہیں ہوسکتی۔

TOPPOPULARRECENT