Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسلم اکثریتی وارڈس کیلئے ترقیاتی کاموں کی منظوری

مسلم اکثریتی وارڈس کیلئے ترقیاتی کاموں کی منظوری

میونسپل کونسل دیگلور کی قرارداد، چیرپرسن اجولہ لکشمی کانت کا خطاب
دیگلور۔/20مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مراٹھواڑہ میں سب سے قدیم شہر دیگلور میں واقع درگاہ حضرت سید شاہ ضیاء الدین رفاعی ؒ ساری ریاست مہاراشٹرا میں اپنی تعمیر و قدامت کے سبب شہرت کا باعث ہے۔ اس نے متصل رفاعی کالونی، مدرسہ ترتیل القرآن کے روبرو بستی میں اقلیتی اکثریتی آبادی کے باعث میونسپل کونسل میں حکمران راشٹروادی کانگریس پارٹی نے مسٹر محمد آصف الدین پٹیل ( چیرمین آبرسانی سربراہی آب کمیٹی بلدیہ ) کی قیادت میں مسلم قائدین بسم اللہ قریشی( سابق نائب صدر ) شیخ رسول کونسلر، محمد شریف ماموں کونسلر، سید فصیح الدین سابق کونسلر، مسٹر شاردیشمکھ اور سید کریم الدین ( ایگس ڈیلر ) نے صدر میونسپل کونسل شریمتی اجولہ لکشمی کانت پدم دار اور چیف آفیسر کارپوریشن مسٹر رام داس پٹیل کے توسط سے کونسل نے حکومت مہاراشٹرا کے محکمہ بلدی نظم و نسق سے بارہا نمائندگی کی۔ میونسپل کونسل کی منظورہ قرارداد و کامیاب نمائندگیوں کے باعث درگاہ حضرت سید شاہ ضیاء الدین رفاعی ؒ کے قریبی وارڈس کو سرسبز و شاداب بنانے، موریوں کی تعمیر، سڑکوں کی تعمیر کیلئے محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے پچاس لاکھ روپیوں پر فنڈس مشتمل دستیاب ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ابوبکر کالونی، نرنگل روڈ پر واقع بلدی اراضی پر ایک مسلم شادی خانہ کی عصری تعمیر عمارت کیلئے بھی کونسل نے پچاس لاکھ روپئے خطیر بجٹ کی منظوری دی۔ چنانچہ حال ہی میں ڈسٹرکٹ کلکٹر مسٹر سریش کا کانی ( آئی اے ایس ) ناندیڑ نے سنگ بنیاد رکھا۔  مفتی سید مختار الدین رفاعی ( کونسلر ) کی زیر نگرای اور تمام اقلیتی قائدین کے تعاون سے درگاہ سے متصل قبرستان کی صفائی کی گئی۔ میونسپلٹی نے تمام احاطہ میں ہائی ماسک لائیٹ کی تنصیب کی ہے اور میونسپل کونسل شریمتی راجولہ لکشمی کانت پدم دار نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ میونسپل کونسل راشٹر وادی کانگریس پارٹی مسلمانوں کے تئیں اور اقلیتی او اکثریتی وارڈس کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔ چنانچہ ہر طبقہ کی ترقی کیلئے پورے شہر میں بالخصوص اقلیتوں اور دلتوں، خواتین گروپس کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT