Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کی قومی کانفرنس، چیف منسٹر شرکت کریں گے

مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کی قومی کانفرنس، چیف منسٹر شرکت کریں گے

حیدرآباد 24 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کی قومی کانفرنس میں شرکت کی توثیق کردی۔ دسویں نیشنل کانفرنس حیدرآباد میں آرام گھر چوراہا شمس آباد روڈ پر 4 نومبر اور 5 نومبر کو منعقد ہے۔ جنرل سکریٹری ایم ایس فاروق جنرل کنوینر کانفرنس کے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ جسٹس احمدی اور ریاست کے دو ڈپٹی چیف منسٹرس کڈیم سری ہری اور جناب محمود علی بھی اس کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔ آصف پاشاہ سابق وزیر اس سوسائٹی کے صدرنشین ہیں۔ حیدرآباد میں 1976 ء کی کنگ کوٹھی کی تاریخی کانفرنس کے بعد اب اس قومی کانفرنس کی میزبانی کا اعزاز ملا ہے۔

TOPPOPULARRECENT