Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلم این سی سی کیڈٹس کو داڑھی رکھنے کی اجازت دینے پر غور

مسلم این سی سی کیڈٹس کو داڑھی رکھنے کی اجازت دینے پر غور

حیدآباد /4 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) نیشنل کیڈٹس کاپس ( این سی سی ) میں مسلم کیڈٹس کو داڑھی رکھنے کی اجازت دینے کیلئے ریاستی اقلیتی کمیشن کی سفارشات کا وزارت دفاع غور کر رہی ہے ۔ سکھ طبقہ کو حاصل استثنی کے خطوط پر مسلم کیڈیٹس کو بھی داڑھی رکھنے کی بھی اجازت دی جائے گی ۔ بعض مسلم کیڈیٹس نے اپنی درخواست میں داڑھی رکھنے کیلئے این سی سی کو ہدایت دینے کی خواہش کی تھی ۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر کو اقلیتی کمیشن نے مکتوب لکھا ہے ۔ ان سفارشات پر 2 ڈسمبر کو راجیہ سبھا میں غور و خوص کیا گیا ۔ اس سلسلے میں بہت جلد ضروری ہدایت جاری کی جائیں گی ۔ کمیشن کیلئے یہ سب سے بڑی کامیابی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT