Saturday , December 15 2018

مسلم برادریوں کیلئے کام کرنا اعزاز ہے: فرح پنڈٹ

واشنگٹن ، 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مسلم برادریوں کیلئے امریکی حکومت کی نمائندہ خصوصی فرح پنڈت جنہوں نے اب ہاروڈ یونیورسٹی میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، انھوں نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کے تحت وہ جو ذمہ داریاں نبھاتی رہی ہیں، ان کا تعلق سیاست سے نہیں بلکہ انسانیت سے ہے۔ ’’میرا کام دنیا کی کمیونٹیز کو ایک دوسرے کے قریب لان

واشنگٹن ، 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مسلم برادریوں کیلئے امریکی حکومت کی نمائندہ خصوصی فرح پنڈت جنہوں نے اب ہاروڈ یونیورسٹی میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، انھوں نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کے تحت وہ جو ذمہ داریاں نبھاتی رہی ہیں، ان کا تعلق سیاست سے نہیں بلکہ انسانیت سے ہے۔ ’’میرا کام دنیا کی کمیونٹیز کو ایک دوسرے کے قریب لانا رہا۔ یہ کام میرے لئے باعث فخر بھی ہے اور میں نے اس میں بہت لطف بھی محسوس کیا‘‘۔ ٹیلی ویژن پروگرام ’کیفے ڈی سی‘ میں ’وائس آف امریکہ اردو سرویس‘ کے سربراہ فیض رحمٰن کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں فرح نے کہا کہ وہ 9/11 کے واقعات پر ایک کتاب لکھنا چاہتی ہیں، جس کے ذریعے وہ یہ بتاناچاہتی ہیں کہ اس سانحے کے نتیجے میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو کس صورتحال سے گزرنا پڑا۔ فرح پنڈت کا تعلق کشمیر سے ہے۔ وہ سرینگر میں پیدا ہوئیں اور بچپن میں ہی امریکہ آگئی تھیں۔ وہ یہیں پلیں بڑھیں۔

یہاں انہوں نے اپنی کمیونٹی کی خدمت اور ان کے حقوق کیلئے بہت کام کیا ہے۔ وہ دو مرتبہ امریکی حکومت سے وابستہ رہ چکی ہیں۔ اور پچھلے کچھ عرصے تک امریکی محکمہ خارجہ کے خصوصی نمائندہ کی حیثیت سے مسلم برادریوں کیلئے کام کرتی رہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں فرح پنڈت نے بتایا کہ ان کی کامیابیوں کا سفر مختلف راستوں سے ہوتا ہوا اس منزل تک پہنچا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی سرکاری ملازمت دو حصوں میں بٹی ہوئی ہے اور دونوں حصے ایک دوسرے سے بڑے مختلف ہیں۔ کالج کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ اس وقت دوبارہ سرکاری ملازمت آگئی تھیں۔

پھر وہ پرائیویٹ سیکٹر میں چلی گئیں اور وہاں 10 سال گذارنے اور مزید تعلیم حاصل کرنے کے بعد اس وقت دوبارہ سرکاری ملازمت میں آگئیں، جب 9/11 کے بعد ان کی خدمات کی ضرورت پڑی۔ وہ کہتی ہیں کہ میں نے صدر بش سینئر کے دور میں یو ایس اے آئی ڈی کیلئے کام کیا اور انسانی ہمدردی کی امداد کو مختلف برادریوں تک پہنچانے کا کام کیا۔

TOPPOPULARRECENT