Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلم بھائیوں کوچندرا بابو نائیڈو کی عیدالفطر کی مبارکباد

مسلم بھائیوں کوچندرا بابو نائیڈو کی عیدالفطر کی مبارکباد

حیدرآباد۔/6جولائی، ( سیاست نیوز) قومی صدر تلگودیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھرا پردیش نے ملک کے مسلمانوں بالخصوص ریاست آندھرا پردیش و تلنگانہ کے مسلم بھائیوں کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ماہ رمضان کی عبادت اور قرآن مجید کی تلاوت کافی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں اور اس اہمیت کے پیش نظر ہی مسلم بھائیوں کو اللہ تعالیٰ کی خصوصی عنایتیں بھی حاصل ہوتی ہیں۔ لہذا ماہ رمضان المبارک کے مہینہ میں ایک ماہ طویل روزے رکھ کر عیدالفطر منانے پر اپنی پرخلوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے مسٹر چندرا بابونائیڈو کے علاوہ دیگر تلگودیشم قائدین نے مبارکباد پیش کی۔
قومی جنرل سکریٹری تلگودیشم پارٹی مسٹر این لوکیش نائیڈو، صدر و کارگزار صدر تلنگانہ تلگودیشم پارٹی مسٹر این رمنا، اے ریونت ریڈی، صدر آندھرا پردیش تلگودیشم پارٹی مسٹر کلا وینکٹ راؤ اور مسٹر علی بن سعید الگتمی آرگنائزنگ سکریٹری گریٹر حیدرآباد سٹی تلگودیشم پارٹی نے بھی مسلم بھائیوں کو عید کی پرخلوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

گورنر کے اعزاز میں
چندرا بابو نائیڈو کا عشائیہ
حیدرآباد۔/6جولائی، ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو نے آج رات گورنر ای ایس ایل نرسمہن کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ گورنر آج شام حیدرآباد سے وجئے واڑہ پہنچے۔ گناورم ایر پورٹ پر وزیر زراعت پی پلا راؤ اور ڈی جی پی آندھرا پردیش جے وی راموڈو نے گورنر کا خیرمقدم کیا۔ بعد ازاں چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے گورنر سے ملاقات کرکے انہیں اپنے ہمراہ اپنی رہائش گاہ لے گئے اور عشائیہ کا اہتمام کیا۔ دونوں ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن یہاں ایک تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تھے۔ چندرا بابو نائیڈو نے ان سے ملاقات کرکے دیگر امور پر بات چیت کی۔

TOPPOPULARRECENT