Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مسلم بیروزگارنوجوانوں کو سبسیڈی قرض کی فراہمی

مسلم بیروزگارنوجوانوں کو سبسیڈی قرض کی فراہمی

سرپور ٹاون /22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے BPL اور غریب اور مستحق بے روزگار نوجوانوں جس کی سالانہ آمدنی 60 ہزار کے اندر ہو ایسے بے روزگار نوجوانوں کو سرپور ٹاون منڈل میں 10 نوجوانوں کو 50 فیصد سبسیڈی لون کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ اس ضمن میں سرپور ٹاون

سرپور ٹاون /22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے BPL اور غریب اور مستحق بے روزگار نوجوانوں جس کی سالانہ آمدنی 60 ہزار کے اندر ہو ایسے بے روزگار نوجوانوں کو سرپور ٹاون منڈل میں 10 نوجوانوں کو 50 فیصد سبسیڈی لون کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ اس ضمن میں سرپور ٹاون منڈل میں 10 یونٹ کیلئے 26 بے روزگاروں نے لون کیلئے درخواستیں داخل کی ہیں ۔ ان تمام 26 بے روزگاروں نے لون کے درخواستوں کو اسٹیٹ بنک آف حیدرآباد برانچ سرپور ٹاون اور متعلقہ بنکوں کے ذریعہ لون دینے کی اجازت کیلئے ایم پی ڈی او آفس متعلقہ بنکوں کو مسلم میناریٹی لون کے درخواستیں روانہ کردی گئی ہیں اور متعلقہ بنکوں کی جانب سے صرف 10 بے روزگاروں کو مسلم میناریٹی لون دینے کیلئے اجازت دینا ہوگا ۔ اس سلسلہ میں سرپور ٹاون کے بے روزگار نوجوان کی جانب سے تشویش پائی جاتی ہے کہ اس سے قبل بھی مسلم میناریٹی بے روزگار نوجوانوں کیلئے لون کیلئے انٹرویو کے ذریعہ منتخب کیا گیا تھا لیکن تاحال بھی اس سے قبل منطور کئے گئے مسلم میناریٹی لون منظوری ہونے کے بعد بھی ادھورے پڑے ہوئے ہیں ۔ اس لئے بے روزگار نوجوانوں کی جانب سے متعلقہ عہدیداروں اور مسلم میناریٹی کارپوریشن عہدیداروں سے مطالبہ ہے کہ جلد از جلد مسلم میناریٹی لون کی منظوری کرنا چاہئے ۔ اگر اس مرتبہ بھی مسلم میناریٹی لون کی منظوری نہیں لی گئی تو ریاستی حکومت سے مسلم اقلیتوں کا بھروسہ اٹھ جائے گا ۔ اس لئے بے روزگار نوجوان مسلم میناریٹی لون کے منظوری کیلئے منتظر ہیں ۔
٭٭٭

Top Stories

TOPPOPULARRECENT