Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلم تحفظات بل کی منظوری حکومت کا عظیم کارنامہ

مسلم تحفظات بل کی منظوری حکومت کا عظیم کارنامہ

’’ سیاست ‘‘ کی سرگرم تحریک کو ریاست کے مسلمانوں کا سلام : محمد عبدالوحید
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اپریل ( راست ) مسٹر محمد عبدالوحید ٹی آر ایس اقلیتی قائد نے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں 12 فیصد مسلم تحفظات بل کی منظوری کو ٹی آر ایس حکومت کا ریاست کے مسلمانوں کے حق میں عظیم کارنامہ قرار دیتے ہوئے چیف منسٹر جناب کے چندرشیکھر راو سے اظہار تشکر کیا ۔ مسٹر ایم اے وحید نے ریاستی وزیر امور مقننہ و آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ سے بھی اظہار تشکر کیا جنہوں نے مسلم تحفظات بل کی منظوری کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کیا ۔ مسٹر وحید نے کہا کہ سدی پیٹ کیلئے مسٹر ہریش راو کی بلالحاظ مذہب و ملت ایک تاریخ بن گئی ہے انہوں نے ریاستی وزیر مسٹر کے ٹی آر اور رکن پارلیمان کے کویتا کی خدمات کی ستائش کی ۔ مسٹر ایم اے وحید نے مدیران روزنامہ ’’ سیاست ‘‘ مسرز زاہد علی خان ، ظہیر الدین علی خان اور عامر علی خان کیجانب سے ریاست بھر میں مسلم تحفظات بل کی شعوار بیداری تحریک کی سرہانہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی عوام سیاست کی اس سرگرم تحریک کو سلام کرتی ہے جس کی جانب سے حیدرآباد شہر کے علاوہ ریاست کے اضلاع ، تعلقات جات میں جناب عامر علی خان نے جو کسی بھی موسم کی پراہ کئے بغیر رات دن محنت کی ہے وہ ریاست کے مسلمانوں پر ایک قرض سے کم نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT