Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسلم تحفظات وعدہ پر عمل کا مطالبہ، کے سی آر کا پتلا نذر آتش

مسلم تحفظات وعدہ پر عمل کا مطالبہ، کے سی آر کا پتلا نذر آتش

صدر ضلع کانگریس شعبہ اقلیت غازی الدین کا خطاب
کریم نگر ۔ /22 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اقتدار کے حصول کے اندرون چار ماہ مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کے سی آر نے کیا تاہم اب حیلے بہانے کرتے ہوئے وقت گزاری کرنے کے خلاف ضلع کانگریس کمیٹی مسلم اقلیتی کے صدر سید غازی الدین زبیر کی قیادرت میں اندرا چوک پر دھرنا دیا گیا اور کے سی آر کے پتلے کو نذر آتش کیا گیا ۔ بعد ازاں غازی الدین زبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کی فراہمی کا وعدہ کرکے دھوکا دہی کررہے ہیں اور مسلمانوں کو گمراہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر اقتدار حاصل کرکے تقریباً دو سال ہورہے ہیں ، تاحال اس سلسلہ میں کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے نہ ہی عہدیداروں کے ساتھ کوئی جائزہ اجلاس اس تعلق سے منعقد کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ تحفظات کو عدالتی کشاکش سے بچانے قانونی حیثیت دینے کا کے سی آربہانہ بنا رہے ہیں ۔ سدھیر کمیٹی کا قیام کوئی معنی نہیں رکھتا جبکہ یہ کسی قسم کا کوئی اختیار نہیں رکھتی ۔ اس موقع پر کراسنگھ   ضلع کانگریس ، ڈمڈی گالامدھو ، اقلیتی قائدین عمران ، نہال احمد ، لائق قادری ، نعیم مخدوم علی ، حکم الدین ، جی مہیش ، ایوب خواجہ خاں ، رامچندرا ، اے رویندر شیکھر دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT