Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلم تحفظات پر آج اندرا بھون میں محمد علی شبیر کا خصوصی پاور پوائنٹ پریزنٹیشن

مسلم تحفظات پر آج اندرا بھون میں محمد علی شبیر کا خصوصی پاور پوائنٹ پریزنٹیشن

چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کے وعدہ پر عمل میں ناکامی کو بھی اجاگر کرنے کا فیصلہ ، سرکردہ کانگریس قائدین کی شرکت
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل مسٹر محمد علی شبیر 19 اپریل کو 11 بجے دن اندرا بھون میں مسلم تحفظات پر خصوصی پاور پوائنٹ پریزنٹیشن پیش کریں گے ۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کی جانب سے شاد نگر ضلع محبوب نگر میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ٹی آر ایس کو اقتدار حاصل ہونے پر 4 ماہ میں مسلمانوں کو تعلیم اور ملازمتوں میں 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا وعدے کے دو سال مکمل ہونے پر مسلمانوں سے کیے گئے وعدے پر عمل آوری نہ کرنے کے خلاف مسٹر محمد علی شبیر نے مسلم تحفظات پر پاور پوائنٹ پریزنٹیشن پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وہ ملک میں بالخصوص تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں فراہم کئے جانے والے 4 فیصد مسلم تحفظات پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے ۔ اس موقع پر صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی ، قائد اپوزیشن اسمبلی مسٹر کے جانا ریڈی کے علاوہ دیگر قائدین موجود رہیں گے ۔ اس موقع پر مسلم تحفظات پر تیار کردہ ویب سائٹ کا کیپٹن اتم کمار ریڈی افتتاح کریں گے جب کہ کے جانا ریڈی 4 فیصد مسلم تحفظات پر تیار کردہ ’ سکسیس اسٹوریز ‘ کی رسم اجراء انجام دیں گے ۔ مسٹر محمد علی شبیر مسلم تحفظات کی فراہمی کے لیے برسوں سے کوشش کررہے ہیں اپنے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ وہ ملک بھر میں مسلمانوں کی تعلیمی معاشی سماجی پسماندگی کا احاطہ کرتے ہوئے قومی سطح پر دئیے جانے والے مسلم تحفظات بالخصوص تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں عمل ہونے والے 4 فیصد مسلم تحفظات اور اس کی تاریخ پر تفصیلات پیش کریں گے ۔ کانگریس کے دور حکومت 2004 میں مسلمانوں کو تعلیم اور ملازمتوں میں 4 فیصد مسلم تحفظات فراہم کیے گئے ہیں جس سے اب تک 10 لاکھ مسلمانوں کو فائدہ ہوا ہے ۔ تحفظات کی فراہمی میں اس وقت پیش آئے مشکلات اور عدالتی کشاکش پر بھی تفصیلی روشنی ڈالیں گے ساتھ ہی مسلمانوں کی تعلیمی معاشی سماجی پسماندگی کا پیمانہ طئے کرنے کے لیے اس وقت ریاست بھر میں کی گئی کوشش اور ویڈیو ثبوت کو بھی منظر عام پر لائیں گے ۔ مسلم تحفظات سے متعلق پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے لیے مسٹر محمد علی شبیر کافی دن سے تیاری کررہے ہیں ۔ پارٹی کے سینئیر قائدین سے مشاورت کررہے ہیں ۔ آج بھی انہوں نے گاندھی بھون پہونچکر صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی سے اس مسئلہ پر تفصیلی بات چیت کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT