Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلم تحفظات پر سیاست کا م8وضوعاتی مشاعرہ

مسلم تحفظات پر سیاست کا م8وضوعاتی مشاعرہ

29 مئی کو احاطہ سیاست میں مقرر، جناب عامر علی خان صدارت کریں گے

حیدرآباد 22 مئی (سیاست نیوز) روزنامہ سیاست کی جانب سے جاری 12 فیصد مسلم تحفظات کے سلسلہ میں ادبی تحریک کے آغاز پر زبردست ردعمل حاصل ہوا اور دردمند دل و ملت کی تڑپ رکھنے والے شعراء و قلمکاروں نے اپنے قلم کو جنبش دیتے ہوئے تحریک سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا جوکہ قابل ستائش ہے۔ ادارہ سیاست کی جانب سے چلائی جانے والی مسلم تحفظات کی تحریک کے ذریعہ ادبی تحریک کا آغاز کرنے کے فیصلہ پر حاصل ہونے والے ردعمل کے بعد اِس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ 29 مئی بروز اتوار ایک موضوعاتی مشاعرہ بعنوان ’’مسلم تحفظات‘‘ منعقد کیا جائے گا۔ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی زیرصدارت منعقد ہونے والے اِس مشاعرہ میں اُن تمام شعراء کرام کو موقع فراہم کیا جائے گا جنھوں نے اِس حساس موضوع پر گیت، نظم، شعر، غزل کہے ہیں۔ محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست میں منعقد ہونے جارہے اِس مشاعرہ کی مزید تفصیلات کا اندرون دو یوم اعلان کیا جائے گا اور اِس مشاعرہ میں داخلہ کی عام اجازت رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT