Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسلم تحفظات پر کل کریم نگر میں سمینار

مسلم تحفظات پر کل کریم نگر میں سمینار

نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خاں کی شرکت
کریم نگر 16 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کے ریاست تلنگانہ میں مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کے تیقن پر روزنامہ سیاست کی مہم کے سلسلہ میں ضلع کریم نگر میں ایک سمینار کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ کریم نگر میں سمینار بروز اتوار 18 اکٹوبر 11 بجے دن تا 2 بجے دن منعقد ہوگا۔ نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خاں اس سمینار میں شرکت کریں گے۔ مفتی ندیم الدین برکت اللہ قاسمی، نصیرالدین صدر جماعت اسلامی شاخ کریم نگر کے علاوہ دیگر شخصیتیں مخاطب کریں گے۔ صدارت سید محی الدین انجام دیں گے۔ ریاست میں سرکاری ملازمتوں کے اعلامیہ اجرائی سے قبل مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات تحریک کا شہر و اضلاع کے عوام میں زبردست اثر دیکھا جارہا ہے۔ مسلسل سرکاری حکام کو یادداشتیں پیش کی جارہی ہیں۔ عوام سے سمینار میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT