Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلم تحفظات کیلئے احتجاجی لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا: اتم کمار

مسلم تحفظات کیلئے احتجاجی لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا: اتم کمار

حیدرآباد 17 جنوری (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی نے 12 فیصد مسلم تحفظات کے معاملہ میں مسلمانوں کو دھوکہ دینے کا چیف منسٹر کے سی آر پر الزام عائد کیا۔ وعدے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے احتجاج کرتے ہوئے حکومت پر دباؤ ڈالنے کا اعلان کیا۔ قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل محمد علی شبیر نے آج گاندھی بھون میں مسلم تحفظات کی تاریخ پر تفصیلی پاور پوائنٹ پریزنٹیشن پیش کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے کہاکہ کے سی آر نے انتخابی مہم کے دوران اقتدار حاصل ہونے کے اندرون 4 ماہ 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ تاہم 31 ماہ کی تکمیل کے باوجود مسلمانوں سے کیا گیا وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ انھوں نے کہاکہ 2004 ء میں کانگریس پارٹی نے مسلمانوں کو 5 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا اور اقتدار حاصل کرنے کے اندرون 2 ماہ مسلمانوں سے کئے گئے وعدہ کو پورا کیا گیا۔ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کی ہدایت پر حکومت نے تعلیم اور ملازمتوں میں مسلمانوں کو 4 فیصد تحفظات فراہم کئے جس پر آج بھی کامیابی سے عمل آوری ہورہی ہے۔کانگریس پارٹی مسلمانوں اور قبائیلی طبقات کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کے لئے ریاست بھر میں احتجاجی مہم شروع کرتے ہوئے حکومت پر دباؤ اور اسمبلی میں بھی اس کو موضوع بحث بنائے گی۔

TOPPOPULARRECENT