Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلم تحفظات کیلئے جامع رپورٹ پیش کریں

مسلم تحفظات کیلئے جامع رپورٹ پیش کریں

بی سی کمیشن سے ایم ایل سی محمد سلیم کی خواہش

حیدرآباد ۔ 19۔ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے رکن قانون ساز کونسل جناب محمد سلیم نے بی سی کمیشن سے درخواست کی کہ وہ مسلم تحفظات کے حق میں حکومت کو جامع رپورٹ پیش کریں تاکہ کے سی آر حکومت مسلمانوں کی پسماندگی کے خاتمہ کے عہد کی تکمیل کرسکے۔ جناب محمد سلیم نے آج بی سی کمیشن سے رجوع ہوکر یادداشت پیش کی اور کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ مسلمانوں کی ترقی کے حق میں سنجیدہ ہیں اور انہوں نے تعلیم اور روزگار میں 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا  وعدہ کیا ہے، حکومت نے سدھیر کمیشن آف انکوائری کے ذریعہ مسلمانوں کی پسماندگی پر رپورٹ طلب کی جس نے 9 تا 12 فیصد تحفظات کی تائید کی ہے۔ جناب محمد سلیم نے بی سی کمیشن کے صدرنشین اور ارکان کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ حکومت نے انہیں اہم ذمہ داری دی ہے اور مسلمانوں کی توقعات کمیشن سے وابستہ ہیں۔ وہ امید کرتے ہیں کہ کمیشن مسلمانوں کو مایوس نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ وعدہ کی تکمیل کیلئے شہرت رکھتے ہیں۔ تلنگانہ تحریک کے دوران لوگوں نے کہا تھا کہ تلنگانہ ریاست نہیں بنے گی لیکن کے سی آر نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ۔ اسی طرح مسلمانوں کے 12 فیصد تحفظات کے سلسلہ میں بھی چیف منسٹر مرکز سے تحفظات کی منظوری حاصل کرلیں گے۔ محمد سلیم نے امید ظاہر کی کہ عوامی سماعت اور مختلف جماعتوں اور تنظیموں کی نمائندگیوں کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ فلاحی اقدامات میں ملک کی سرفہرست ریاست ہے اور چیف منسٹر مسلمانوں اور دیگر طبقات کے چہرہ پر خوشی دیکھنا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT