Sunday , December 17 2017
Home / Top Stories / مسلم تحفظات کیلئے معذور شخص نے بھی نمائندگی کی

مسلم تحفظات کیلئے معذور شخص نے بھی نمائندگی کی

حیدرآباد ۔ /16 ڈسمبر (سیاست نیوز) مسلمانوں کی پسماندگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایک مسلم معذور شخص بھی تحفظات کے حق میں نمائندگی کیلئے بی سی کمیشن سے رجوع ہوا ۔ نامپلی کے ساکن کریم جو معذور ہیں اور چلنے کے قابل نہیں وہ اپنی نمائندگی کے ساتھ بی سی کمیشن سے رجوع ہوئے اور یادداشت پیش کی ۔ کریم جب بی سی کمیشن کے دفتر پہونچے تو وہاں موجود افراد انہیں دیکھ کر کافی متاثر ہوگئے ۔ نمائندگی کیلئے پہونچنے والے افراد کا کہنا تھا کہ جس طرح ایک معذور شخص میں جذبہ پیدا ہوا ہے اسی طرح دیگر مسلمان بھی اسی جذبہ کے ساتھ بی سی کمیشن سے رجوع ہوں تو تحفظات کا حصول آسان ہوگا ۔ معذور شخص کی نمائندگی پر کمیشن کے صدرنشین اور ارکان بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے ۔

TOPPOPULARRECENT