Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلم تحفظات کے خلاف بی جے پی کی تحریک التواء نوٹس مسترد

مسلم تحفظات کے خلاف بی جے پی کی تحریک التواء نوٹس مسترد

تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں جی کشن ریڈی کی مسلم دشمنی آشکار
حیدرآباد ۔ /16 ڈسمبر (سیاست نیوز) بی جے پی کے رکن اسمبلی جی کشن ریڈی کی جانب سے مسلم تحفظات کے خلاف اسمبلی میں پیش کردہ تحریک التواء نوٹس کو اسپیکر اسمبلی مدھو سدن چاری نے مسترد کردیا ۔ واضح رہے کہ ٹی آر ایس نے عام انتخابات 2014 ء کے انتخابی منشور میں مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ مسلمان ریاست میں تقریباً گزشتہ 2 سال سے مسلمانوں کو تحفظات فراہم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ جلسے ، جلوس ، ریالیاں ، بھوک ہڑتال ، نمائندگیاں کرتے ہوئے حکومت سے جمہوری انداز میں دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ حکومت نے ڈھائی سال بعد بی سی کمیشن تشکیل دیا ہے اور بی سی کمیشن /14 تا /17 ڈسمبر تک عوامی سماعت کا اہتمام کرتے ہوئے مسلم تحفظات پر عوام سے نمائندگیاں قبول کررہا ہے ۔ اسمبلی سرمائی اجلاس کے پہلے دن شہر حیدرآباد کے اسمبلی حلقہ عنبرپیٹ کی نمائندگی کرنے والے بی جے پی کے فلور لیڈر جی کشن ریڈی نے تحریک التواء نوٹس پیش کرتے ہوئے مسلم تحفظات کی مخالفت کی ہے ۔ اسپیکر اسمبلی نے دوسرے تحریک التواء نوٹس کے ساتھ جی کشن ریڈی کی نوٹس کو بھی مسترد کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT