مسلم تنظیموں اور جماعتوں کا ٹی آر ایس اور مجلس کا ساتھ دینے کے اعلان کا سبب۔ مولانا سید طار ق قادری کا خلاصہ ۔ ویڈیو

جنرل سکریٹری صوفی اکیڈیمی مولانا سید طار ق قادری نے کہاکہ تلنگانہ کے مجوزہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مسلم جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے ریاست کی برسراقتدار سیاسی جماعت ٹی آر ایس اور اس کی حمایت کرنے والی مجلس کی تائید کے لئے مسلم تنظیموں اور جماعتوں کی جانب سے جو بیان سامنے آرہے ہیں وہ دراصل موقع کی مناسبت اور ذاتی مفادات کی تکمیل کی کوششو ں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مبینہ طور پر کہاکہ سیاسی مقصد ‘ ایم ایل سی کی سیٹ حاصل کرنے کی نیت سے یہ کام کیاجارہا ہے۔

انہو ں نے جماعت اسلامی تلنگانہ یونٹ‘ جماعت اہلحدیث تلنگانہ یونٹ کی جانب سے اعلانات میں سیاسی تائید کو غیر اسلامی اور غیر شرعی حرکتوں کی پردہ پوشی کاحصہ قراردیا۔ تفصیلات سننے اور جاننے کے لئے ویڈیو ضرور دیکھیں

TOPPOPULARRECENT