Thursday , December 13 2018

مسلم جوڑے کی این جی اوکی یوگا ڈے میں شرکت

لکھنو ، 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک غیرسرکاری تنظیم (این جی او ) جو ایک مسلم جوڑا چلاتا ہے ، اُسے اُترپردیش میں بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر یوگا کیمپ کے اہتمام کیلئے منتخب کیا گیا ہے حالانکہ بعض اقلیتی گروپوں نے 21 جون کو منعقد شدنی اس ایونٹ پر اعتراض کیا ہے ۔ محمد سعید میموریل ویلفیر سوسائٹی جو اختر اور اُن کی اہلیہ شائستہ چلاتے ہیں

لکھنو ، 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک غیرسرکاری تنظیم (این جی او ) جو ایک مسلم جوڑا چلاتا ہے ، اُسے اُترپردیش میں بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر یوگا کیمپ کے اہتمام کیلئے منتخب کیا گیا ہے حالانکہ بعض اقلیتی گروپوں نے 21 جون کو منعقد شدنی اس ایونٹ پر اعتراض کیا ہے ۔ محمد سعید میموریل ویلفیر سوسائٹی جو اختر اور اُن کی اہلیہ شائستہ چلاتے ہیں ، اُسے مرکزی وزارت آیوش کے تحت سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان یوگا اینڈ نیچرو پیتھی کی جانب سے منتخب کیا گیا ہے کہ وہ ضلع بلرام پور میں یوگا کیمپ منعقد کریں ۔ شائستہ اختر نے فون پر نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہمیں وزارت کی جانب سے منتخب کیا گیا اور اُن کی آرگنائزیشن نے 21 مئی سے ہی تربیتی کلاسس شروع کردیئے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ لگ بھگ 100 افراد کو ٹریننگ دیئے جانے کی توقع ہے لیکن یوگا ڈے میں شرکت کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT