Thursday , December 13 2018

مسلم خاتون سائنسدانوں میں 2سعودی سرفہرست

جدہ ۔2فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) بین الاقوامی سطح پر شعبہ سائنس میں مسلمانوں کا اہم رول دیکھا جارہا ہے ۔ 20مسلم خاتون سائنسدانوں میں سعودی عرب کی دو خاتون سائنسدانوں کو سرفہرست بتایا گیا ہے ۔ سائنس کے شعبہ میں سب سے بااثر مسلم خواتین کی فہرست مرتب کی گئی ۔ برطانیہ کے آن لائن میگزین کی جانب سے تیارکردہ اس فہرست میںسعودی عرب کی دو خواتین س

جدہ ۔2فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) بین الاقوامی سطح پر شعبہ سائنس میں مسلمانوں کا اہم رول دیکھا جارہا ہے ۔ 20مسلم خاتون سائنسدانوں میں سعودی عرب کی دو خاتون سائنسدانوں کو سرفہرست بتایا گیا ہے ۔ سائنس کے شعبہ میں سب سے بااثر مسلم خواتین کی فہرست مرتب کی گئی ۔ برطانیہ کے آن لائن میگزین کی جانب سے تیارکردہ اس فہرست میںسعودی عرب کی دو خواتین سمیرا ابراہیم اسلام اور حیات سندکو سرفہرست قرار دیا گیا ہے ۔ سمیرا اسلام ادویات کی محفوظ تیاری کی وکالت کرتی ہیں اور وہ عرب سائنس اینڈ ٹکنالوجی فاؤنڈیشن کی بورڈ رکن ہیں۔ اس کے علاوہ کنگ فہد سنٹر برائے میڈیکل ریسرچ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے شعبہ میڈیسن کی سربراہ بھی ہیں ۔

وہ پہلی سعودی خاتون ہیں جنہیں فلاسفی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل ہوئی ہے ۔ وہ پہلی عرب و مسلم خاتون ہیں جنہیں انہیں یونائٹیڈ نیشن ایجوکیشنل سائنٹیفک اور کلچرل آرگنائزیشن کا ایوارڈ ملا ہے ۔ شعبہ سائنس میں خواتین کیلئے یہ ایوارڈ اہم ہے ۔ سمیرا اسلام ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن کے میڈیسن پروگرام کیلئے علاقائی کنسلٹنٹ بھی ہیں ۔ حیات سند کو بھی سائنس کے شعبہ میں منفرد مقام حاصل ہے ۔ ججس کے ایک پیانل نے بین الاقوامی سطح پر 20اعلیٰ درجہ کی مسلم خواتین میں سعودی عرب کی دو خواتین کو سرفہرست قرار دیا ہے جنہیں سائنس اور ٹکنالوجی کے شعبہ میں بہتر خدمات انجام دینے اور اڈوانسڈ ٹکنالوجی حاصل کرنے کا اعزاز ہے ۔ یہ خواتین اپنے ممالک میں سماجی انصاف کے حصول کیلئے جدوجہد کررہی ہے ۔ میگزین نے مزید لکھا ہے کہ مسلم دنیا میں علمی معیشت کو فروغ دینے کیلئے اہم رول ادا کیا ہے ۔ بین الاقوامی سطح پر مسلمانوں کی تعلیمی صلاحیتوں کو فروغ حاصل ہورہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT