Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / مسلم خاتون کا قتل

مسلم خاتون کا قتل

حیدرآباد /20 اپریل ( سیاست نیوز ) مائلاردیوپلی علاقہ میں ایک مسلم خاتون کے قتل کی واردات پیش آئی ۔ بتایا جاتا ہے 49 سالہ فاطمہ بیگم زوجہ محمد یوسف ساکن حسن نگر کل صبح اپنے مکان میں 8 بجے روانہ ہوئی تھی اور اس کی نعش آج صبح حسن نگر کے علاقہ کی جھلاڑیوں سے دستیاب ہوئی ۔ پولیس کی ٹیم مقامی واردات پر پہونچکر کلوز ٹیم کو طلب کرلیا اور فاطمہ کی شناخت کے بعد نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ فاطمہ بیگم کا قتل سر پر وزنی پتھر ڈال کر کیا گیا ہے اور یہ واردات رات دیر گئے انجام دی گئی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ا یک قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا

TOPPOPULARRECENT