Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسلم خاندان کی زائد از 20ایکر اراضی پر ناجائز قبضہ

مسلم خاندان کی زائد از 20ایکر اراضی پر ناجائز قبضہ

حقیقی ورثاء و مالکان کو بیدخل کرنے کی کوشش۔ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج
مدور۔/18اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیز) بچنا پیٹ منڈل کے موضع کوننے میں مقامی معصوم و بے شعور مسلمانوں کی زائد از 20ایکر قیمتی اراضی مقامی اغیار کی جانب سے جعلی دستاویزات ، راشن کارڈس و جعلی پٹہ دار پاس بکس کی تیاری کے ذریعہ ناجائز طور پر قبضہ کرلی گئی ہے جس کا پتہ مذکورہ اراضی کے حقیقی ورثاء و مالکان کو کافی تاخیر سے ہوا۔ تفصیلات کے بموجب موضع کوننے میں واقع سروے نمبرس 193، 198 میں زائد از 20 ایکر زرخیز اراضی شیخ بڑے صاحب مرحوم کو ان کی وراثت میں آبائی جائیداد کے طور پر ملی تھی جو کہ بچپن سے ہی بے شعور و ناخواندہ تھے۔ مقامی لوگ برائے نام معاوضہ پر مذکورہ اراضی پر کاشتکاری کررہے تھے۔ اراضی مالک شیخ بڑے صاحب کے انتقال کے بعد ان کے ان کے فرزندوں نے تلاش معاش کیلئے ترک مستقر کرتے ہوئے مختلف مقامات پر سکونت پذیر ہوگئے۔ مذکورہ اراضی پر کاشت کرنے والے کسانوں نے زائد از 14.6 ایکر اراضی کے جعلی دستاویزات 1995 میں تیار کرتے ہوئے قبضہ جمالیا جس سے قبل ہپانی نقولات میں شیخ بڑے صاحب مرحوم کا نام درج تھا تاہم 1996 سے مذکورہ اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے والے ملزمین کا نام موجود ہے۔ سروے نمبر 198 میں موجود 6.6 ایکر اراضی کو الاڈی سررام نارائن کرمی یادماں، راملو نامی کسانوں نے قبضہ کرلیتے ہوئے جعلی دستاویزات کی مدد سے پٹہ دار پاس بکس تیار کرلیئے۔ اس ضمن میں ضروری کارروائی کی تکمیل کیلئے شیخ سلطان اپنے خاندان کے ہمراہ کرایہ کا مکان لیکر موضع کوننے میں عارضی طور پر قیام کئے ہوئے ہیں جس سے برہم ہوکر ناجائز قابضین جس میں شیوا کمار، جمپلی سوامی، سررام نارائن، یادماں، راجو و دیگر نے اچانک شیخ سلطان کے خاندان پر حملہ آور ہوکر تلخ کلامی و گالی گلوج کی جس کے باعث موضع کوننے میں آج زبردست کشیدگی پھیل گئی۔ قیمتی اراضی پر ناجائز قبضہ کئے ہوئے قابضین نے مبینہ طور پر مقامی دلت طبقہ کو جھگڑے میں آگے رکھ کر معاملہ کا استحصال کرنے کی کوشش کی اور موضع سے اراضی کے حقیقی مالکان و ورثاء کو مار بھگانے کی کوشش ک۔ نیز عارضی قیام کیلئے کرایہ پر لئے مکان کے مالک سرینواس کو فی الفور مکان کا تخلیہ کروانے پر شدید دباؤ ڈالا۔ جس سے بری طرح خوفزدہ ہوکر شیخ سلطان ولد شیخ چاند نے آج پولیس اسٹیشن بچنا پیٹ میں ملزمین کے خلاف تحریری شکایت درج کرواکر اپنے خاندان کے تحفظ کیلئے مناسب اقدامات کرنے کا پولیس سے پرزور مطالبہ کیا۔ دریں اثناء نمائندہ سیاست نے آج موضع کوننے کا دورہ کرتے ہوئے تفصیلات سے واقفیت حاصل کرنے کی کوشش کی تو مذکورہ ناجائز قابضین نے بھی باضابطہ طور پر مذکورہ اراضی کو خریدنے کا ادعا کیا اور کسی بھی کارروائی کا سامنا کرنے شیخ سلطان کے خاندان کو موضع کوننے سے بہر صورت بیدخل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ جبکہ متنازعہ اراضی کے حقیقی مالکان و ورثاء نے اس ضمن میں تمام تر تحقیقات کروانے و مبینہ طور پر ناجائز دستاویزات و پٹہ دار پاس بکس، راشن کارڈس تیار کرنے والے خاطیوں کے خلاف مقامی تحصیلدار، جنگاؤں ضلع کلکٹر و آرڈی او سے تحریری شکایت و ثبوت پیش کرنے و ناجائز قبضہ برخواست کرواکر حقیقی مالکان کے حوالے کرنے کی پرزور اپیل کی ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT