مسلم خواتین کا حجاب اتروانے پر پولیس اورانتظامیہ کو ہرجانہ

نیویارک،یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں تین مسلمان خواتین کو زبردستی حجاب اتروائے جانے پر 1,80,000 ڈالرس ہرجانہ ادا کیا جائے گا۔2012 اور2015میں گرفتاری کے بعد نیویارک کی پولیس نے ان خواتین کو حجاب اترواکر ملزمان کے طور پر تصاویرلی تھیں۔نیویارک پولیس کے اس عمل کو مذہبی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پولیس اور نیویارک انتظامیہ پر ہرجانہ دائر کیا گیا تھا۔بروکلین کی وفاقی عدالت میں فریقین کے مابین معاملات طے پانے کے بعد تینوں خواتین کو ساٹھ ساٹھ ہزار ڈالر س یا تقریباً 66لاکھ روپے فی کس ادا کیے جائیں گے ۔گرفتارخواتین میں سے ایک کو ہراساں کرنے اور دوسری کو پارکنگ کے جھگڑے پر حراست میں لیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT