Monday , September 24 2018
Home / سیاسیات / مسلم دانشوروں سے راہول گاندھی کی ملاقات

مسلم دانشوروں سے راہول گاندھی کی ملاقات

نئی دہلی ۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج مسلم دانشوروں سے ملاقات کی اور ان سے کہا کہ ان کی پارٹی سماج کے تمام طبقات سے رجوع ہونے کی پالیسی اختیار کرلی ہے۔ تمام طبقات کو انصاف فراہم کرنے کے ایجنڈہ کے ساتھ کانگریس نے ہمہ مقصدی پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ راہول گاندھی نے ان پر عائد کئے جانے والے اس الزام کو دور کرنے کی کوشش کی کہ انہوں نے نرم ہندوتوا ایجنڈہ اختیار ہے۔ انہوں نے مسلم دانشوروں سے یہ بھی کہا کہ ان کی پارٹی اپنے اہم نظریہ پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کرے گی اور کسی کے ساتھ ناانصافی ہونے کی اجازت نہیں دے گی۔ راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی کا نظریہ انتشار پسندانہ ہے۔ کانگریس کا نظریہ ترقی پسندانہ ہے اور وہ سماج کے ہر طبقہ کو اپنے ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔ مسلم انٹلیکچولس کے ساتھ اس ملاقات کا مقصد لوک سبھا انتخابات سے قبل سماج کے ہر طبقہ کے لوگوں سے ربط پیدا کرنے کانگریس کی مہم کو تقویت دی جاسکے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT