Wednesday , May 23 2018
Home / شہر کی خبریں / مسلم سرکاری ملازمین اور اساتذہ کو 4 بجے دفتر سے جانے کی اجازت

مسلم سرکاری ملازمین اور اساتذہ کو 4 بجے دفتر سے جانے کی اجازت

حیدرآباد ۔ 15 ۔ مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے رمضان المبارک کے دوران مسلم سرکاری ملازمین ، اساتذہ ، کنٹراکٹ اور آؤٹ سورسنگ ملازمین کو ایک گھنٹہ قبل یعنی 4 بجے شام دفتر سے جانے کی اجازت دیدی ہے۔ چیف سکریٹری ڈاکٹر ایس کے جوشی نے آج اس سلسلہ میں تمام محکمہ جاتی اور ضلع کلکٹرس کو احکامات جاری کئے ۔ سکریٹری اقلیتی بہبود نے رمضان المبارک میں مسلم سرکاری ملازمین کو ایک گھنٹہ قبل گھر جانے کی اجازت کے احکامات جاری کرنے چیف سکریٹری کو مکتوب روانہ کیا تھا ۔ چیف سکریٹری کے احکامات کے مطابق 17 مئی تا 16 جون مسلم سرکاری ملازمین اور اساتذہ اپنے دفاتر اور اسکولوں سے شام 4 بجے روانہ ہوسکتے ہیں تاکہ رمضان کی عبادات کی تکمیل کرسکے۔ یہ احکامات ضلع کلکٹرس کے علاوہ ڈائرکٹر جنرل پولیس اور ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن کو روانہ کئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT