Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسلم سنگھم محبوب نگر کے احتجاجی جلسہ کا انعقاد

مسلم سنگھم محبوب نگر کے احتجاجی جلسہ کا انعقاد

محبوب نگر /16 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسلم سنگھم محبوب نگر کا ایک احتجاجی جلسہ سنگھم کے دفتر میں محمد عبدالرزاق صدر سنگھم کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ جلسہ میں اراکین کے علاوہ مقامی علماء شریک رہے ۔ شرکاء نے متفقہ طور پر گستاخ رسول ﷺ اکھلیش تاویری صدر ہندو مہا سبھا اترپردیش کی شان رسالت میں گستی کے خلاف سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔ ان تمام نے مزید کہا کہ ایسے عناصر کو چھوڑ دینا امن و امان میں خلل اور فرقہ پرستی کو بڑھاوا دینے کے مماثل ہوگا ۔ جلسہ کا آغاز محمد بشیرالدین کی قرات کلام پاک سے ہوا۔ اس موقع پر سنگھم کے اراکین محمد عبدالرحمن ، عابد علی ، محمد عبدالعلیم ، خواجہ منیر احمد و دیگر نے مخاطب کیا ۔ عبدالمجید کے شکریہ پر جلسہ اختتام کو پہونچا ۔

TOPPOPULARRECENT