Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسلم سینئر سٹیزنس ویلفیر آرگنائزیشن کریم نگر کے انتخابات کا اعلامیہ

مسلم سینئر سٹیزنس ویلفیر آرگنائزیشن کریم نگر کے انتخابات کا اعلامیہ

کریم نگر 18 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جمیع اراکین مسلم سینئر سٹیزنس ویلفیر آرگنائزیشن ضلع کریم نگر کو اس بات کی اطلاع دی جاتی ہے کہ 7 فروری بروز اتوار برائے سال 2016-18ء کیلئے انتخابات منعقد ہوں گے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔ درخواست کی اجرائی 24 اور 25 جنوری کو صبح دس تا چار بجے شام ہوگی، جب کہ وصولی درخواست کی آخری تاریخ 27 جنوری شام چار بجے تک ہے۔ مقابلہ کرنے والوں کی فائنل لسٹ 30 جنوری کو شام چار بجے تک جاری کردی جائے گی۔ درخواست حاصل کرنے اور داخل کرنے کیلئے دفتر مسلم سینئر سٹیزنس ویلفیر آرگنائزیشن نزد سہارا کامپلیکس مکرم پورہ کریم نگر میں متعلقہ ذمہ داران سے ربط پیدا کریں۔ اجرائی درخواست کی فیس تین ہزار روپئے ہوگی اور منتخبہ عہدہ داروں کا اعلان ووٹوں کی گنتی کے بعد کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT