Monday , July 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مسلم شادی خانہ گوداوری کھنی کے لیے 72 لاکھ منظور

مسلم شادی خانہ گوداوری کھنی کے لیے 72 لاکھ منظور

گوداوری کھنی ۔ 11 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : گوداوری کھنی میں مسلم شادی خانہ کی تعمیری کام کے لیے کانگریس حکومت میں 2011 میں 29 لاکھ روپئے منظور ہوئے تھے لیکن تعمیری کام صرف بیسمنٹ اور چند کالمس تک ہی مکمل ہوا اور کام رکا ہوا تھا ۔ 2015 میں راماگنڈم بلدیہ کارپوریشن کے ٹی آر ایس اقلیتی صد ایم اے حمید نے ایک وفد کے ساتھ یم پی بالا سمن کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ 42 لاکھ روپئے منظور کرتے ہوئے فوری رکا ہوا کام شروع کیا جائے تب ہی ایم پی صاحب 42 لاکھ کے علاوہ یم پی فنڈس سے اور بھی رقم منظور کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ اور اب گوداوری کھنی کے دورے پر بالاسمن صاحب مسلم شادی خانہ کو دوبارہ تعمیری کام کا آغاز کیا اور کہا کہ ایم پی فنڈس سے 20 لاکھ روپئے اور بھی منظور کررہا ہوں اور 10 لاکھ روپئے ایم ایل سی بانوپرساد سے منظور کراؤں گا ۔ اور 42 لاکھ حکومت سے منظور ہوچکے ہیں جملہ 72 لاکھ روپئے سے اس شادی خانہ کی تعمیر ہوگی ۔ اس موقع پر آر ٹی سی چیرمین ستیا نارائنا ، بلدیہ مئیر لکشمی نارائنا مقامی کارپوریٹرس اور مساجد کے صدور و اراکین کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین اور مسلمانوں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔۔

TOPPOPULARRECENT