Friday , April 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مسلم طالبہ کی جرات و ہمت مثالی

مسلم طالبہ کی جرات و ہمت مثالی

علاج کے دوران گلوکوز لگے حالت میں امتحان تحریر کیا

بچکنڈہ ۔ 17 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : گورنمنٹ اردو میڈیم ہائی اسکول بچکنڈہ امتحانی مرکز میں ایک طالبہ فریسہ بیگم ZPHS ہسگل کی طالبہ امتحانی مرکز میں اچانک فٹس آنے پر گر پڑی ، یہ حادثہ سن کر امتحانی مرکز پر PRTU کے منڈل صدر سرینواس نے حرکت میں آتے ہوئے سنٹر پر پہنچ کر محکمہ صحت کے عہدیداروں کو اطلاع دی اور ساتھ ہی منڈل MEO مسٹر بابو راؤ کو بھی اطلاع دی ۔ بابو راؤ نے امتحانی مرکز میں پہنچ کر طبی امدادی سہولیات نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری بچکنڈہ گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں کی عدم موجودگی پر ایم ای او بابو راؤ سیاسی قائدین و ٹیچرس تنظیموں کے وفد گورنمنٹ ہاسپٹل پہنچ کر طالبہ کی حالات کو دیکھ کر غصہ کا اظہار کیا بعد ازاں ایم ای او بابو راؤ نے محکمہ صحت راجو بالہ آروگیہ رکشہ کے ڈاکٹر کو طلب کیا ۔ طالبہ کے لیے طبی امداد کے لیے ادویات گلوکوز کا بندوبست کیا طالبہ کی حالات ناساز ہونے پر بھی طالبہ فریسہ بیگم نے امتحان تلگو پرچہ تحریر کرنے کی خواہش کی ۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے امتحانی مرکز چیف سپرنٹنڈنٹ کی نگرانی میں امتحانی مرکز میں طالبہ نے اپنا امتحان تحریر کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT