Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسلم طلباء کیلئے اسکالر شپ آن لائن ادخال درخواست کی مفت سہولت

مسلم طلباء کیلئے اسکالر شپ آن لائن ادخال درخواست کی مفت سہولت

سنگاریڈی۔/26اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سدا سیو پیٹ ٹاؤن میں مقامی جماعت اسلامی اور خدمت بینک کی جانب سے مسلم طلباء وطالبات کیلئے اسکالر شپ فارم آن لائن داخل کرنے کی مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ جناب محمد اشفاق لاہوتی منیجر خدمت بینک سدا سیوپیٹ کی راست نگرانی میں اس کام کو انجام دیا جارہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اسکالر شپ اور شادی مبارک کے آن لائن فارم داخل کرنے کیلئے انٹرنیٹ سنٹرس فی درخواست 100 تا200 روپئے وصول کررہے ہیں۔ جماعت اسلامی اور خدمت بینک کی جانب سے مفت سہولت کی فراہمی کے باعث عوام کو وقت اور پیسہ دونوں کی بچت ہورہی ہے۔

پولیس فورس میں بھرتی کیلئے
مفت کوچنگ
محبوب نگر۔/26اگسٹ، ( ذریعہ فیاکس ) صدر بامسدوس سوشیل سرویس سنٹر محمد سلیم نواب کے بموجب پولیس فورس میں جوانوں اور ایس آئیز کی بھرتی کے متوقع اعلامیہ کے پیش نظر ادارہ سیاست اور بامسدوس سوشیل سرویس سنٹر محبوب نگر مسلم ڈیموکریٹک آرگنائزیشن کے باہم اشتراک سے پولیس فورس میں بھرتی کے خواہشمند امیدواروں کیلئے یکم ستمبر سے مفت کوچنگ اور فزیکل ٹریننگ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ کوچنگ جناب محمد افضل خان کی سرپرستی میں چلائی جائے گی۔ فزیکل ٹریننگ کیلئے ماہر فزیکل ڈائرکٹرس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ خواہشمند امیدواروں سے کوچنگ میں داخلہ کیلئے عجلت کی خواہش کی جاتی ہے۔ داخلہ سے قبل امیدواروں کی فزیکل اسکریننگ کی جائے گی۔ دفتری اوقات صبح 10:30تا 4-00 بجے دفتر بامسدوس سوشیل سرویس سنٹر پہنچ کر نام درج کروائیں۔

TOPPOPULARRECENT