Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مسلم علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے سنجیدہ کوشش

مسلم علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے سنجیدہ کوشش

نظام آباد میں انتخابی مہم سے کانگریس لیڈرڈی سرینواس کا خطاب

نظام آباد میں انتخابی مہم سے کانگریس لیڈرڈی سرینواس کا خطاب

نظام آباد:22؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سابق صدر پردیش کانگریس و ایم ایل سی مسٹر ڈی سرینواس نے کل شام اقلیتی علاقہ سے تعلق رکھنے والے ڈویژن نمبر 38,37,33,20 اور دیگر ڈویژنوں میں انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ انہوں نے 33 کے کانگریس امیدوار محمد مصباح الدین،37 سے عبدالکریم ببو، 38 سے رضیہ سلطانہ،20 کے محمد عامر کے انتخابی جلسوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کی فلاح وبہبودی کیلئے کانگریس حکومت نے سنجیدہ اقدامات کرتے ہوئے اقلیتوں کی ترقی کیلئے کوشش کی مسلمانوں کی تعلیمی اور معاشی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے تحفظات فراہم کرتے ہوئے چار فیصد تحفظات فراہم کرنے کی وجہ سے مسلمانوں کیلئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کا اہتمام کیا گیا اور کئی طلباء کو ڈاکٹر، انجینئر و دیگر کورسوں میں کو کامیابی حاصل ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی علاقوں میں بلدی سہولتیں فراہم کرنے کی ہمیشہ سے کوشش کی جارہی ہے ۔

گذشتہ چند دنوں سے کارپوریشن کی کمیٹی نہ ہونے کی وجہ سے ترقی متاثر ہوئی ہے حکومت کی جانب سے منعقدہ انتخابات میں کانگریسی امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ اکثریت سے کامیاب بنانے کی صورت میں یہ نمائندے بلدی ترقی کیلئے کوشش کریں گے اور تمام مسائل کو حل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ معیاد میں پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے کوشش کرتے ہوئے گوداوری کا پانی حاصل کرتے ہوئے 365 دن بلدی سہولتیں فراہم کی جارہی ہے۔ گذشتہ 50سال سے زیر التواء تلنگانہ کے مطالبہ کی سونیا گاندھی نے تکمیل کی ہے لہذا عوام کی اس بات کو محسوس کرتے ہوئے انتخابات میں کانگریس کو بھاری اکثریت سے منتخب کرتے ہوئے دوبارہ کارپوریشن میں قبضہ بنائے رکھنے کیلئے کانگریس کا ساتھ دیں ۔ اس موقع پر پردیش کانگریس کے سکریٹری رتناکر، ٹائون کانگریس صدر کیشو وینو، صدر ضلع وقف کمیٹی محمد جاوید اکرم،منور خان کانگریس قائد، کانگریسی امیدوار مصباح الدین، عبدالکریم ببو، رضیہ سلطانہ،عامر کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT