Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / مسلم علماء کو قتل کیا جائے:آئی ایس

مسلم علماء کو قتل کیا جائے:آئی ایس

لندن ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آئی ایس دہشت گرد گروپ نے مسلم علماء کے ناموں کی ایک فہرست جاری کی اور انہیں ’’کفار کے امام‘‘ قرار دیتے ہوئے اپنے حامیوں سے کہا کہ جو کوئی بشمول اسلامی لیڈر ان سے اتفاق نہ کرے انہیں ہلاک کردیا جائے۔ آئی ایس نے اپنے تشہری میگزین میں ان مسلم علماء کو نشانہ بنایا جو داعش پر نکتہ چینی کررہے ہیں۔ انہیں کافروں کے امام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سب کا قتل کردیا جاناچاہئے۔ ساری دنیا بشمول ہندوستان کے مسلم علماء نے یوروپ، عراق، شام اور مختلف مقامات پر آئی ایس حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ ایک مسلمان امن کا شیدائی ہوتا ہے، تشدد کا نہیں۔ گذشتہ سال ستمبر میں ہندوستان کے تقریباً ایک ہزار علماء نے آئی ایس اور دیگر دہشت گرد گروپس کے خلاف فتویٰ جاری کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT