Sunday , December 17 2017
Home / Top Stories / مسلم قائدین و سرکاری ملازمین کی لاپرواہی سے ملی پسماندگی

مسلم قائدین و سرکاری ملازمین کی لاپرواہی سے ملی پسماندگی

سداسیوپیٹ میں ایک روزہ احتجاجی بھوک ہڑتال ، جناب عامر علی خان کا خطاب
حیدرآباد /5 جنوری (سیاست نیوز) مسلم قائدین اور مسلم اعلی عہدہ دار مسلمانوں کی ترقی و فلاح کے لئے حکومتوں کو ٹھوس تجاویز پیش کرنے میں ناکام رہے، جس کی وجہ سے مسلمانوں کی پسماندگی دور نہیں ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل آفس سدا سیو پیٹ کے روبرو مختلف تنظیموں کی جانب سے 12 فیصد مسلم تحفظات کے ضمن میں منعقدہ ایک روزہ بھوک ہڑتال کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کو دوسروں سے زیادہ اپنوں سے نقصان پہنچا ہے۔ وزارتوں اور ایوانوں میں نمائندگی کرنے والے قائدین اور دیگر بارسوخ افراد نے مسلمانوں کی پسماندگی دور کرنے کے لئے حکومت سے ٹھوس نمائندگی نہیں کی اور نہ ہی مسائل کی یکسوئی کے لئے تجاویز پیش کیں۔ اسی طرح مسائل کی یکسوئی کے لئے درپیش حالات کو چیف سکریٹریز یا چیف منسٹرس سے رجوع نہیں کیا اور نہ ہی انھیں حل کرنے میں دلچسپی و جرأت مندی سے کام لیا، جس کا خمیازہ آج مسلمانوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایس سی، ایس ٹی اور بی سی قائدین و اعلی عہدہ داروں کی خدمات کا جائزہ لیں تو پتہ چلتا ہے کہ وہ جماعتی وابستگی سے بالاتر ہوکر اپنے مسائل حل کرنے میں اپک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کے علاوہ حکومتوں کو تجاویز پیش کرتے اور انھیں منواتے رہے، جب کہ ان طبقات کے اعلی عہدہ دار بھی اپنے طبقات کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی دکھاتے ہیں۔ جناب عامر علی خاں نے کہا کہ ٹی آر ایس نے اپنے انتخابی منشور میں اقتدار حاصل ہونے کے بعد چار ماہ کے اندر 12 فیصد مسلم تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، مگر  19 ماہ گزرنے کے باوجود ٹی آر ایس حکومت اپنا وعدہ پورا نہیں کرسکی، جس کو یاد دلانے کے لئے روزنامہ سیاست کی جانب سے مسلم تحفظات تحریک کا آغاز کیا گیا، جو آج مسلمانوں کے تعاون سے مستحکم ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ تلنگانہ کے تمام اضلاع میں اندرون تین ماہ مسلم تحفظات تحریک کو کامیاب بنانے اور مسلمانوں میں شعور بیدار کرنے کی غرض سے 15 ہزار کیلو میٹر کا سفر کرچکے ہیں، جب کہ بی سی کمیشن کی تشکیل تک روزنامہ سیاست کی یہ جدوجہد جاری رہے گی۔(سلسلہ صفحہ 8 پر)

TOPPOPULARRECENT