مسلم لڑکیوں کیلئے علحدہ کالج قائم کرنے کا وعدہ

بی جے پی دور اقتدار میں ملک کی معیشت تباہ۔ چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا کا خطاب

بسواکلیان ۔/13 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مشین 150نہیں مشین 50صحیح ہے ،یڈو رپا اقتدار سے جیل کیوں گئے بد عنوانی کی وجہ سے بی ۔جے ۔پی۔بدعنوانیوں کا نام ہے، شو بھا کرا نجے کیا ہے کو ن ہے عوام کو پتہ نہیں،یڈیورپا ۔بی ۔جے۔پی۔کے منسٹر بنے انہوں نے کو ئی تر قیا تی اورتعمیری کا م انجام نہیں دیئے بلکہ پانچ سا ل میں آپسی رسہ کشی سے عوام کا وقت بر با د کیا ۔بی۔ جے۔ پی؛ ملک کی معیشت خراب کر رہی ہے ، غر یب غریب ہی ہو رہا ہے اور امیر امیر ہو رہا ہے ،مودی جی کہتے تھے اچھے دن آئینگے لیکن غریبوں کیلئے بُرے دن ثا بت ہو رہے ہیں، اچھے دن تو دھیرو بھا ئی امبانی کے ،رام دیو کے آئے ، کڑوڑ پتیوں کے ہی آئے لیکن ملک کے کسان کا کو ئی مقام نہیں رہا ،اُیود ک پتی لوگ ہی مو دی کے اسکمیوں سے فا ئدہ اٹھا ئے ملک میں فر قہ پر ستی کو بڑھا وا ملا اور ملک معا شی طور پر پستی میں چل رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ریا ستی چیف منسٹر سیدرا میا نے آج ایک بجے دن بسواکلیان کے فتح میدان(تھیر میدان)میں ایک بڑے جلسے عام سے مخاطب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر وز یر حج و اوقاف جناب رو شن بیگ ،وزیر سو شل ویلفرانجیلو ،وز یر بڑی آبپاشی ایم۔ بی ۔پا ٹل ،پارٹی کے سینئر لیڈر ڈیسوزا ریا ستی وز یر ایشور کھنڈرے ،بی نا را ئن رائو ،یشودھا نلکنڈ راتھوڑ صدر تعلقہ پنچا یت بسواکلیان ،میر اظہر علی صدر بلد یہ بسواکلیان ،آصف حا جی بی ۔ڈی اے چیر مین ،بشیر الدین ہال ہپر گاہ کا نگر یس لیڈر،شیو راج نر شٹی ،بسوراج سوامی ،وجئے سنگھ ایم۔ایل ۔سی بیدر ،نر سنگ راؤ سوریا ونشی ،میر تحسین علی جمعدار ،ڈا کٹر قدیر،شر نو برا در کا نگر یس آئی لیڈر،بسوراج بوڑہ اور دیگر موجود تھے۔ تقر یر جا ری رکھتے ہو ئے سدرا میا نے کہا کہ ہما ری حکو مت غر یب عوام کی حا لات کو دیکھتے ہو ئے بے شمار اور مختلف اسکیموں کو منظوری دے کر عوام کی فلاح و بہبودکے کام انجام دے رہی ہے ۔ہما ری حکو مت نے کسانوں کے قرضوں کو معاف کیا،انّا بھگیا اسکیم کے تحت فری چاول غیر بوں کو سپلا ئی کیا جا رہا ہے ،شری شکتی اسکیم اور بہت سے اسکیمات کو ہم نے عوام کے بھلا ئی کیلئے جا ری کئے اور امداد بہم پہنچا ئی ،مو دی جی ہر بھاشن میں کہتے ر ہے اچھے دن آئینگے کہا ہیں وہ اچھے دن ،یڈیورپانے دلت کے گھر جا کر کھا نا کھانے کو سیکو لرزم کی نشا نی قر ار دیتے ہیں ایسا ہی تو رشتہ داری قائم کر یں ،ملک ارجن کھو با نے سدرا میا سے مطا لبہ کر تے ہو ئے کہا کہ بسواکلیان میں مسلم لڑکیوںکیلئے سر کا ری گرلس کا لج قا ئم کیا جا ئے ،انو بھوا منڈپ کو اور عصری بنا نے کیلئے بجٹ منظور کیا جا ئے ،بسواکلیان پو لس اسٹیشن کو عصری بنا یا جا ئے اور مز ید ایک پو لیس اسٹیشن قا ئم کیا جا ئے ،راستوں کی تعمیر کیلئے بجٹ منظور کیا جا ئے ، بسواکلیان ایک تا ریخی مقام ہے یہاںکی عوام کو بنیا دی سہو لتوں سے آرا ستہ کیا جا ئے۔ایم ۔بی ۔پا ٹل وزیر آبپا شی نے بتایا کہ بسواکلیان میں چو بیس گھنٹے پا نی سپلا ئی کر نے کیلئے 188 کروڑ دے کر بسواکلیان کے دیگر مقا مات کے تپرانت،نا را ئن پور ،سیپور وغیرہ کے تالابوں میں پا نی کی مقدار کو بڑ ھا نے کیلئے کا رنجا ڈیم سے پا نی سپلائی کر رہے ہیں ۔ ایشور کھنڈرے نے اپنی تقر یر میں بتا یا کہ بیدر ضلع میں ہما ری سر کا ر نے کڑ وڑ ہا رو پئے دے کر مختلف تر قیاتی کا مو ں کو انجام دیا ،ہماری سر کا ر سیکو لر سر کار ہے۔ پر وگرام کے اختتام پر بی۔نا رائن رائونے تمام سا معین کا اور مہما نوں کا شکریہ ادا کیا ۔ سدرا میا یہاں سے ہمنا آباد کے لئے روانہ ہو ئے۔

TOPPOPULARRECENT