Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مسلم مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ

مسلم مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ

جنگاؤں /17 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈپٹی چیف منسٹر ڈاکٹر راجیا سے ورنگل ضلع اقلیتی سیل کاگنریس صدر مسٹر محمد جمال شریف ایڈوکیٹ نے ملاقات کرکے ایک یادداش پیش کی اور مطالبہ کیا کہ ضلع ورنگل کے تمام اسمبلی حلقوں کے منڈلس پر وقف کی اراضی کا سروے کراکر گزٹ میں شامل کیا جائے ۔ کئی ایسے علاقہ ہیں جہاں پر وقف کی زمین ہے مگر وقف انسپکٹر اس پر

جنگاؤں /17 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈپٹی چیف منسٹر ڈاکٹر راجیا سے ورنگل ضلع اقلیتی سیل کاگنریس صدر مسٹر محمد جمال شریف ایڈوکیٹ نے ملاقات کرکے ایک یادداش پیش کی اور مطالبہ کیا کہ ضلع ورنگل کے تمام اسمبلی حلقوں کے منڈلس پر وقف کی اراضی کا سروے کراکر گزٹ میں شامل کیا جائے ۔ کئی ایسے علاقہ ہیں جہاں پر وقف کی زمین ہے مگر وقف انسپکٹر اس پر دلچسپی نہیں لے رہے ہیں ۔ ورنگل ضلع کی درگاہ انارم شریف کے علاوہ دیگر جگہوں سے وقف بورڈ کو آمدنی ہے ۔ یہ آمدنی کا خرچ ضلع ورنگل کے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کیا جائے تو مناسب رہے گا ۔ دفتر کا علحدہ روم قائم کیا جائے ۔ صحیح طریقہ سے وقف بورڈ ورنگل کو کارکرد کیا جائے ۔ وقف فنڈز وصول کئے جانے اس کا صحیح طریقہ سے حساب موجود نہیں رہتا ۔ وقف بورڈ کے عہدیداروں کا تلنگانہ سے تعلق رکھنے والوں کا تقرر کیا جائے ۔ وقف کی تمام جائیدادوں کی حفاظت کی جائے ۔ اسٹیشن گھن پور کی وقف کی اراضی کا تحفظ کیا جائے ۔ ضلع ورنگل کو حکومت کی جانب سے اردو دوسری سرکاری زبان والے ضلع کا اعلان کیا گیا مگر اس پر عمل آوری نہیں ہو رہی ہے ۔ ضلع میں تمام سرکاری دفاتر میں اردو میں درخواست لینے کیلئے ہدایت دیں اور ضلع کے تمام سرکاری دفاتروں کے نام اردو میں بھی لکاھئے جائیں ۔ مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات دینے کا اعلان کیا گیا ۔ اس پر جلد سے جلد عمل کیا جائے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر راجیا نے یادداشت کا مطالبہ کیا اور وفد سے کہا کہ جلد سے جلد حل کیا جائے گا اور مسلمانوں کے جو بھی مسائل ہیں یہ حکومت کرنے کیلئے تیار ہے ۔ اقلیتوں کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے مدد کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT