مسلم مسائل کی یکسوئی کیلئے حکومت سے نمائندگی کا تیقن

سنگاریڈی 24 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پروفیسر کودنڈا رام صدر جے اے سی نے سنگاریڈی تارا ڈگری کالج میں منعقدہ سمینار میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ جدوجہد کے ذریعہ ہی کامیابی کا حصول ممکن ہے ۔ انہوں نے بعدازاں سنگاریڈی کے اسلامک سنٹر میں مختلف انجمنوں کے قائدین سے ملاقات کی اس دوران پروفیسر کودنڈا رام صدر جے اے سی نے کہا کہ علحدہ ریاست تلن

سنگاریڈی 24 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پروفیسر کودنڈا رام صدر جے اے سی نے سنگاریڈی تارا ڈگری کالج میں منعقدہ سمینار میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ جدوجہد کے ذریعہ ہی کامیابی کا حصول ممکن ہے ۔ انہوں نے بعدازاں سنگاریڈی کے اسلامک سنٹر میں مختلف انجمنوں کے قائدین سے ملاقات کی اس دوران پروفیسر کودنڈا رام صدر جے اے سی نے کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں آچکا ہے اور ہم پر بھی ذمہداری عائد ہوتی ہے کہ ہم ریاست تلنگانہ کی ترقی پر خصوصی توجہ دیں ایم جی انور کو کنوینر جے اے سی نے کہا کہ ہندو مسلم اتحاد کے ذریعہ ملک کی ترقی ممکن ہے ریاستی حکومت کی فلاحی اسکیمات کو عوام تک پہنچانا عہدیداروں کی ذمہ داری ہے ۔ محمد غوث صدر آل انڈیا مائناریٹی ویلفیر اسو سی ایشن ضلع میدک نے علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد عوامی مسائل کی یکسوئی پر توجہ ضروری بتایا ۔ ایم اے منان شوکگ نائب صدر قومی آل انڈیا مائناریٹی ویلفیر نے کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کیلئے جدوجہد میں مسلمان بھی برابر کے شریک رہے مسلم طبقہ کی ترقی پر خصوصی توجہ ضروری ہے ۔ ریاستی سطح پر علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے فوری بعد ملازمین سرکار کو اسپیشل انکریمنٹ دیا گیا جبکہ وظیفہ یابوں کو بھی اسی طرح انکریمنٹ دینے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کیرلا اور تمل ناڈو میں وظیفہ یابوں کو ایچ آر اے دیا جارہا ہے ریاست تلنگانہ میں بھی وظیفہ یابوں کو ایچ آر اے دیا جائے پروفیسر کودنڈا رام نے وظیفہ یابوں کے مسائل کی یکسوئی سے متعلق حکومت سے نمائندگی کا تیقن دیا ۔ اشوک کمار صدر ضلع جے اے سی نے کہا کہ ضلع میدک میں کسانوں کو دیئے جانیو الے قرضوں کی وصولی میں بینک عہدیدار کی جانب سے تھوڑی سی نرمی برتی جائیت ا کہ کسان پریشان نہ ہوں ۔ اس موقع پر اسلامک سنٹر سنگاریڈی میں ظہیر آباد کے محمد یوسف اور دیگر مقامات کے انجمنوں کے قائدین نے بھی پروفیسر کودنڈا رام سے ملاقات کی ۔

TOPPOPULARRECENT