Thursday , December 14 2017
Home / Top Stories / مسلم ممالک کے بحران پر مغربی ممالک لاتعلق اور بے پرواہ : اردغان

مسلم ممالک کے بحران پر مغربی ممالک لاتعلق اور بے پرواہ : اردغان

استنبول۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے چہارشنبہ کو استنبول میں آرگنائزیشن آف دی اسلامک کوآپریشن آرگنائزیشن کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالم اسلام کو دہشت گردی کے خلاف اور ایسے گروپس جو اپنے مفاد کیلئے اِن دہشت گرد گروپس کا استعمال کرتے ہیں، کے خلاف بھی صف آراء ہوجانا چاہئے۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم آج دیکھ رہے ہیں، قاتلوں کے کئی گروپس جیسے داعش، بوکوحرام، فیٹو، پی کے کے اور طالبان شام سے لے کر عراق اور یمن سے لے کر لیبیا تک پورے خطہ کو خون خرابے میں مبتلا کردیا ہے۔ اردغان نے طنزیہ انداز میں مسکراتے ہوئے کہا کہ اسٹیج پر نمواد ہونے والے ایکٹرس الگ ہیں اور ان کے پیچھے اصل اداکاری کرنے والے اور اسکرپٹ لکھنے والے لوگ الگ ہیں جنہیں ہم دیکھ نہیں پاتے لیکن بخوبی جانتے ہیں کہ اسٹیج پر جو کچھ بھی پیش کیا جارہا ہے، وہ اسٹیج کے عقب میں سرگرم دیگر ماہرین کا کام ہے۔ اسٹینڈنگ کمیٹی فار اکنامک اینڈ کمرشیل کوآپریشن آف دی آرگنائزیشن آف دی اسلامک کوآپریشن (COMCEC) کے 13 ویں اجلاس سے مخاطب تھے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو یہ حقیقت فراموش نہیں کرنی چاہئے کہ مندرجہ بالا دہشت گرد گروپس کو اسلام سے نفرت پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مسلم ممالک میں پائے جانے والے انسانی بحران سے مغربی ممالک کی لاتعلقی اور بے پرواہی کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ اسوقت مغرب میں نسلی اور امتیازی نظریات آہستہ آہستہ جمہوری اقدار پر حاوی ہوتے جارہے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT