Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسلم میناریٹی لون کی یونٹ میں اضافہ کا مطالبہ

مسلم میناریٹی لون کی یونٹ میں اضافہ کا مطالبہ

کاغذنگر ۔ 20اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر سے 18کلومیٹر دوری پر ربینہ منڈل کے مسلم اقلیتوں کو صرف دو مسلم میناریٹی لون کی منظوری کی ہے ۔ اس سلسلہ میں ربینہ منڈل پریشد معاون رکن ایم اے ذاکر عثمانی کی زیرنگرانی میں رکن اسمبلی آصف آباد شریمتی کوا لکشمی سے ملاقات کرتے ہوئے مسلم میناریٹی لون ربینہ منڈل یونٹ میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس ضمن میں رکن اسمبلی آصف آباد سے نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف آباد حلقہ کے منڈل ربینہ میں مسلم آبادی زیادہ رہنے کے باوجود مسلم فینانس کارپوریشن کی جانب سے صرف دو لون یونٹ کی منظوری کرتے ہوئے سراسر مسلم اقلیتوں کے ساتھ ناانصافی کی ہیں ۔ اس لئے ضلع اور ریاستی عہدیداروں سے نمائندگی کرتے ہوئے مسلم میناریٹی لون یونٹ میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی آصف آباد شریمتی کوا لکشمی نے مسلم ٹی آر ایس قائدین کو تیقن دیا کہ اعلیٰ عہدیداروں سے ربط پیدا کر کے مسلم اقلیتوں کے ساتھ انصاف کروں گی ۔ اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی اجمیرا بابو راؤ ‘ ایم پی پی کے سنجے کمار بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT