Saturday , December 15 2018

مسلم میناریٹی کالجس میں داخلے کیلئے کونسلنگ جاری: ظفر جاوید

حیدرآباد۔/9نومبر، ( سیاست نیوز) ایسے مسلم میناریٹی پروفیشنل کالجس جو اپنے کالجس میں داخلے کنوینر کی جنرل ویب کونسل سے نہیں کرتے بلکہ علحدہ سنگل ونڈو 2کے تحت کرتے ہیں ان کے دوسرے اور آخری مرحلہ کی کونسلنگ ایک کنٹرویم Capmei کے تحت 9نومبر تا 14نومبر جاری ہے۔ جناب ظفر جاوید سکریٹری جنرل کنٹرویم آف اسوسی ایشن آف پرائیویٹ میناریٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن کے بموجب آج 10نومبر کو انٹر میڈیٹ ایم پی سی اور بی پی سی امیدواروں کیلئے ایمسیٹ 2014 کی بی فارمیسی کی کونسلنگ وٹرنری اسوسی ایشن ہال روبرو مہاویر ہاسپٹل شانتی نگر میں ہے جہاں انجینئرنگ کے بی ٹیک کی کونسلنگ بھی ہے۔ ایمسیٹ کامیاب کے علاوہ ناکام امیدواروں کو انٹر میڈیٹ کے محصلہ نشانات پر کونسلنگ میں شرکت کی اجازت رہے گی۔11نومبر کو بشیر باغ متصل ہوپ ہاسپٹل میں واقع علیگڑھ اولڈ بوائز اسوسی ایشن ہال میں ایم ٹیک ، ایم فارمیسی کی کونسلنگ ہوگی۔ اس کے لئے PGECET کامیاب یا انٹرنس امتحان نہیں دیئے امیدوار اہل ہیں 11نومبر کو کونسلنگ میں ایسے میناریٹی کالجس جو جنرل کونسلنگ میں شامل نہیں تھے ان کی کونسلنگ ہوگی۔ پھر 12نومبر کو بھی علیگڑھ کلب بلڈنگ بشیر باغ میں ICET کی SWII کونسلنگ ہے۔ جس میں مسلم میناریٹی کالجس ایم بی اے اور ایم سی اے کورسیس میں داخلے مسلم میناریٹی طلبہ کو دیئے جائیں گے۔ اس طرح 12نومبر کو ایم ٹیک ، ایم فارمیسی اور 12نومبر کو ایم بی اے کی کونسلنگ ہوگی۔ پھر 13نومبر اور 14نومبر کو بی ایڈ میں داخلے کیلئے ایڈسٹ کی کونسلنگ جو سنگل ونڈو2کے تحت ہے فلک نما نزد ریتو بازار میں پریسڈنسی کالج میں رکھی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT