Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / مسلم نوجوانوں کا انکاونٹر‘پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا انتقام :اسد اویسی

مسلم نوجوانوں کا انکاونٹر‘پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا انتقام :اسد اویسی

حیدرآباد ۔ /7 اپریل (سیاست نیوز) صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے 5 نوجوانوں کی نام نہاد انکاؤنٹر میں ہلاکت کو قتل قرار دیتے ہوئے حکومت تلنگانہ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ اپنے ٹوئٹر پیام کے ذریعہ جاری کردہ بیان میں رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے کہا کہ یہ ہلاکتیں تین پولیس اہلکاروں کی ہلاکتوں کا انتقام قرار دیا ۔ انہوں نے حکومت سے اس واقعہ کی غیرجانبدارانہ و جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے ورنگل سے حیدرآباد کے راستے پر کئے گئے اس انکاؤنٹر میں ہوئی ہلاکتوں پر حکومت تلنگانہ سے ردعمل ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اسد اویسی نے گزشتہ دنوں تین پولیس والوں کی ہلاکت کے واقعہ کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے آج پیش آئے واقعہ کو بھی قتل قرار دیا ۔

TOPPOPULARRECENT