Thursday , August 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مسلم نوجوانوں کیلئے مفت ڈرائیونگ کی تربیت

مسلم نوجوانوں کیلئے مفت ڈرائیونگ کی تربیت

ورنگل ۔ 17 ۔ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد سراج احمد سکریٹری مسلم ویلفیر سوسائٹی کے بموجب عنقریب غریب و مستحق ، بے روزگار مسلم نوجوانوں کیلئے مسلم ویلفیر سوسائٹی ورنگل کی جانب سے مفت موٹر ڈرائیونگ کی تربیت کیلئے آئیڈیل موٹر ڈرائیونگ اسکول کا آغاز کیا جائے گا۔ خواہشمند بے روزگار مسلم نوجوان مزید تفصیلات کیلئے سکریٹری محمد سرا

ورنگل ۔ 17 ۔ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد سراج احمد سکریٹری مسلم ویلفیر سوسائٹی کے بموجب عنقریب غریب و مستحق ، بے روزگار مسلم نوجوانوں کیلئے مسلم ویلفیر سوسائٹی ورنگل کی جانب سے مفت موٹر ڈرائیونگ کی تربیت کیلئے آئیڈیل موٹر ڈرائیونگ اسکول کا آغاز کیا جائے گا۔ خواہشمند بے روزگار مسلم نوجوان مزید تفصیلات کیلئے سکریٹری محمد سراج احمد 9849325271 اور ایم اے کلیم سیل نمبر 9849449486 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

دینی مدارس میں ودیا والینٹرس کے تقررات کیلئے درخواستیں مطلوب
سنگا ریڈی ۔ 17 ۔ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پراجکٹ آفیسر تلنگانہ سروا سکھشا ابھیان ضلع میدک مستقر سنگا ریڈی محترمہ شیخ یاسمین باشاہ کے پریس نوٹ کے بموجب تعلیمی سال 2015-16 ء ضلع میدک کے دینی مدارس میں محکمہ کی جانب سے دی جانے والی امداد جیسے عصری تعلیم کیلئے ودیا والینٹرس کے عارضی تقررات، مفت درسی کتب اور دوپہر کے کھانے کی اسکیم کی منظوری کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ انہوں نے نظماء دینی مدارس سے خواہش کی کہ وہ طلباء وطالبات کی تفصیلات کے ساتھ اپنی درخواستیں 22 جون تک پراجکٹ آفس ایس ایس اے ضلع میدک مستقر سنگا ریڈی
میں داخل کریں تاکہ دینی مدارس کے طلباء بھی عصری تعلیم سے روشناس ہوسکیں۔ مزید تفصیلات کیلئے اسسٹنٹ اے ایم او (اردو جناب ریاض احمد خاں سے سیل فون نمبر 9440479021 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT