Thursday , July 19 2018
Home / شہر کی خبریں / مسلم وٹوں کی تقسیم سے بچانے حکمت عملی پر غور

مسلم وٹوں کی تقسیم سے بچانے حکمت عملی پر غور

شفیق الزماں اور میجر قادری کی کل ہند مسلم سنگم میں شمولیت کے بعد میڈیا سے خطاب
حیدرآباد۔8فبروری(سیاست نیوز) ریٹائرڈ آئی اے ایس جناب شفیق الزماں اور میجر قادری کی کل ہند مسلم سنگم میںشمولیت کے بعد مسلمانوں کے حساس مسائل کی یکسوئی کے لئے کی جانے والی جدوجہد کو مزید تقویت ملنے کا یقین ظاہر کرتے ہوئے صدر سنگم جناب خالدر سول خان نے کہاکہ پانچ سال قبل کل ہند مسلم سنگم کا قیام عمل میںلایاگیاتھا۔ سنگم کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی تفصیلات بھی پیش کی۔ آج یہاں نیو پریس کلب سوماجی گوڑہ میںمنعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خالد رسول خان نے کہاکہ سال2019کے عام انتخابات سے قبل کل ہند مسلم سنگم مسلمانوں کو متحدکرنے اور مسلم ووٹوں کو تقسیم سے بچانے کے لئے ایک مضبوط حکمت عملی تیار کی جارہی ہے جس کا عنقریب اعلان بھی کیاجائے گا۔ شفیق الزماں نے کہاکہ مشاورت کے بعد میںنے سنگم میںشمولیت اختیار کرنے کافیصلہ کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ میجر جی ایم قادری بھی میرے ساتھ سنگم میںشامل ہوکر مسلمانوں کے مسائل کو زیربحث لانے اور ان کے موثر حل کے لئے حکومت پر دبائو ڈالنے کی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔ جناب شفیق الزماں نے کہاکہ سنگم کی رکنیت سازی اور علاقائی سطح پر مسائل کی تفصیلات بھی اکٹھاکرنے سے متعلق عنقریب فیصلہ کیا جائے گا۔ میجر قادری نے کہاکہ شفیق الزماں کے سنگم میںشامل ہونے سے اس تحریک میں نئی جان آجائے گی۔پروفیسر انور خان نے سنگم کی کارکردگی اور شفیق الزماں کاتعارف کروایا۔ جناب انعام الرحمن خان غیوربھی اس موقع پر موجودتھے۔

TOPPOPULARRECENT