Monday , December 18 2017
Home / دنیا / مسلم ٹیکسی ڈرائیور پر گولی چلانے والا گرفتار

مسلم ٹیکسی ڈرائیور پر گولی چلانے والا گرفتار

نیویارک ۔ 3 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پٹس برگ میں امریکی پولیس نے ایک 26 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے ایک مسلم ٹیکسی ڈرائیور کو تھینگس گیونگ کے اولین مراحل میں گولی مار دی تھی ۔ مسلمان سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ حملہ دراصل مذہبی منافرت کا معاملہ ہے تاہم پولیس کا استدلال ہے کہ فی الحال اس معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ 26 سالہ انتھونی محمد جس کا تعلق ہزیلووڈ سے تھا ، پرفوجداری قانون کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ جس شخص کو نشانہ بنایا گیا ہے اس کی شناخت ایک اخبار فروش نے کی ۔ اس نے بتایا کہ وہ ایک 38 سالہ مراقشی تارکین وطن ہے ۔ البتہ اس کے نام کا انکشاف نہیں کیا ہے ۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ خود وہ بھی اپنی شناخت مخفی رکھنا چاہتا ہے کیوں کہ اسے خوف ہے کہ اگر اس کی شناخت ظاہر ہوگئی تو اس پر ایک بار پھر حملہ کیا جاسکتا ہے۔ دریں اثناء ڈرائیور نے پٹس برگ پوسٹ گزٹ کو بتایا کہ مسافر نے پوچھا کہ کیا اس کا تعلق (مسلم ٹیکسی ڈرائیور ) پاکستان سے ہے ۔

TOPPOPULARRECENT