Thursday , December 13 2018

مسلم پرسنل لاء بورڈ کا آئندہ ہفتہ اجلاس

لکھنو 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام )آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے آئندہ اجلاس میں گھر واپسی پروگرام زیر بحث آنے کا امکان ہے ۔ ہندو تنظیموں نے اس پروگرام کے ذریعہ اقلیتوں کے مذہبی آزادی کے حق کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے ۔ جنرل سکریٹری بورڈ مولانا نظام الدین نے بتایا کہ ندوۃ العلماء میں 7 جون کو بورڈ کی عاملہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہورہا ہے ۔ اس

لکھنو 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام )آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے آئندہ اجلاس میں گھر واپسی پروگرام زیر بحث آنے کا امکان ہے ۔ ہندو تنظیموں نے اس پروگرام کے ذریعہ اقلیتوں کے مذہبی آزادی کے حق کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے ۔ جنرل سکریٹری بورڈ مولانا نظام الدین نے بتایا کہ ندوۃ العلماء میں 7 جون کو بورڈ کی عاملہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہورہا ہے ۔ اس موقع پر گھر واپسی اور مذہبی تبدیل کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی سازش کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کی حکمت عملی کی جائے گی انہوں نے بتایا کہ ایسے عدالتی فیصلہ کا بھی جائزہ لیا جائے گا اس صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات پر بھی غور و خوض ہوگا ۔ مسلم پرسنل لا بورڈ گزشتہ ماہ اپنے اجلاس کے دوران مہاراشٹرا میں ذبیحہ گاؤ پر امتناع عائد کرنے اور اس کو تعزیری جرم قرار دینے کے خلاف بھی مرکزی حکومت سے احتجاج کرچکا ہے۔ علاوہ ازیں قوم کی اصلاح پر بھی توجہ دے رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT