Wednesday , April 25 2018
Home / ہندوستان / مسلم پرسنل لا بورڈ کا اجلاس ‘ طلاق ثلاثہ اوردیگر مسائل زیر غور

مسلم پرسنل لا بورڈ کا اجلاس ‘ طلاق ثلاثہ اوردیگر مسائل زیر غور

لکھنو، 28 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) رام جنم بھومی ۔ بابری مسجد مقدمہ ‘ طلاق ثلاثہ اور دیگر سماجی مسائل پر کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کے عہدیدار اپنے دو روزہ سالانہ عام اجلاس میں جس کا آغاز حیدرآباد میں 10 فبروری سے ہوگا ‘ غور کریں گے ۔ امکان ہے بورڈ اجلاس میں آئندہ سال کے لئے لائحہ عمل کو بھی قطعیت دے گا ۔ کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ترجمان مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی نے آج کہا کہ سالانہ عام اجلاس حیدرآباد میں 10اور 11 فبروری کو منعقد ہوگا ۔ اس اجلاس میں سماجی برائیوں کے خلاف جیسے طلاق ثلاثہ اور جہیز کے خلاف مہم چلانے پر غور کیا جائیگا ۔ بورڈ کا احساس ہے کہ سماجی شعور کی بیداری سے ملک میں ایسا نظام جاری نہیں رہ سکتا ‘ بورڈ ملک گیر سطح پر بڑے پیمانے پر مہم چلائیگا۔ بورڈ کے نمائندے ہر دینی مدرسہ اور مسجد پہنچیں گے اور لوگوں کو تلقین کریں گے کہ طلاق ثلاثہ اور جہیز جیسی سماجی برائیوں سے دور رہیں ۔ سجاد نعمانی نے کہا کہ پیشرفت کی رپورٹ آئندہ سال ہر شاخ سے طلب کی جائیگی ۔ اور منصوبہ تیار کیا جائیگا ۔ کیونکہ طلاق ثلاثہ کے واقعات عام طور پر دیہی علاقوں میں ہوتے ہیں ۔ اس لئے دینی مدارس کے اساتذہ اور طلبہ کو بھی نمائندے بنایا جائے گا ۔ ان کا کام سماجی برائیوں کے بارے میں شعور کی بیداری ہوگا ۔ اگر ضرورت ہو تو طلاق کے واقعہ پر اس شخص کو چاہئے کہ وہ پہلے علمائے دین سے ربط پیدا کریں اور مشاورت کرے اور اس وقت تک طلاق ثلاثہ سے گریز کریں ۔ترجمان نے کہا کہ اس مہم کی رفتار گذشتہ ایک سال کے دوران کافی زیادہ ہوچکی ہے ۔ سماجی ذرائع ابلاغ اس سلسلہ میں مددگار ثابت ہوئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT